۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مناسک حج سے آشنائی

حوزہ/ جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام میں انجمن شرعی کے اہتمام سے دوروزہ حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے فلسفہ حج کے مختلف گوشوں کی وضاحت کی ۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، جموں کشمیر انجمن شرعی شیعیان کے زیر اہتمام حوزہ علمیہ جامعہ باب العلم میرگنڈ بڈگام میں حسب عمل قدیم دو روزہ حج تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں عازمین حج کی خاصی تعداد نے شرکت کی، عازمین حج کو فریضہ حج کے افعال و ارکان کے ساتھ ساتھ اسلام میں فریضہ حج کی اہمیت سے روشناس کیا گیا۔

اس موقع پر حجت الاسلام آغا سید مجتبیٰ عباس الموسوی الصفوی نے فلسفہ حج کے مختلف گوشوں کی وضاحت کرتے ہوئے کہا : حج کا اجتماع ملت واحدہ کے قرآنی تصور کا لامثال مظاہرہ ہونے کے ساتھ ساتھ کفار و مشرکین اور ہر طاغوتی نظام سے اعلان برا ت کا تجدید عہد ۔

اس پروگرام کی تصایر دیکھیں: جامعہ باب العلم میر گنڈ بڈگام میں انجمن شرعی کے اہتمام سے دوروزہ حج تربیتی کیمپ  کا انعقاد

انہوں نے کہا کہ فریضہ حج کی ادائیگی ہر مسلمان کی دلی خواہش اور عمر بھر کی دعاو ں کا ثمر ہوتا ہے، لہٰذا ہر حاجی کیلئے لازم ہے کہ وہ فریضہ حج کے ارکان و افعال اور آداب کے ساتھ ساتھ حج سے جُڑے دیگر مسائل کی بھر پور جانکاری حاصل کرے۔

مولانا نے تربیتی پروگرام میں عازمین کی شرکت کا خیر مقدم کرتے ہوئے سب کا خلوس دل سے شکریہ ادا کیا ، آغا مجتبیٰ نے حجت الاسلام سید محمد حسین ،حجت الاسلام آغا سید یوسف الموسوی اور حجت الاسلام آغا سید محمدحسین صفوی کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا جنہوں نے عازمین کو فریضہ حج کی تربیت دینے کی سعادت حاصل کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .