حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "كمال الدين و تمام النعمة " سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:
قال الامام المہدی عجل الله تعالی فرجه الشریف:
عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عُثْمانَ الْعَمْرى رَضِىَ اللّهُ عَنْهُ قالَ، سَمِعْتُهُ يَقُولُ: وَاللّه إنَّ صاحِبَ هذَاالْأمْرِ لَيَحْضُرَالْمَوْسِمَ كُلَّ سَنَةٍ، فَيَرى النّاسَ وَ يَعْرِفُهُمْ وَ يَرَوْنَهُ وَ لايَعْرِفُونَهُ
حضرت امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف نے فرمایا:
امام زمانہ عجل اللہ تعالی فرجہ الشریف کے نائب کہتے ہیں کہ میں نے حضرت سے سنا کہ وہ فرما رہے تھے "خدا کی قسم! (تمہارے) صاحب الامر ہر سال مناسکِ حج میں شرکت کرتے ہیں، وہ لوگوں کو دیکھتے اور پہچانتے ہیں البتہ لوگ انہیں دیکھتے ہیں لیکن پہچانتے نہیں ہیں"۔
كمال الدين و تمام النعمة، ۴۴۰: ۸