۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
اشفاق وحیدی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما نے کہا کہ آج حج کے روحانی اجتماع سے دور حاضر کے شیطانی قوتیں خوف زدہ ہیں اصل حج کے اغراض و مقاصد اور ارکان حج واقعہ کربلا کی معرفت سے حاصل ہوتے ہیں

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین اشفاق وحیدی نے کہا کہ روز عرفہ دعا مناجات اہل تقوی کے لیے تقرب الہی کا دن ہے، خدا وند متعال روز عرفہ اپنے نیک بندوں پر خصوصی کرم فرماتا ہے۔

ملبورن آسٹریلیا کے امام جمعہ نے مزید کہا کہ اس دن کی فضیلت اور مقام حضرت امام حسین (ع) دعائے عرفہ میں بیان فرمایا ہے، اس دن جہان مومن اپنے لیے اور عزیز اقارب کے لیے دعا اور مناجات استغاثہ کرتا ہے اس زمانہ کے امام جو منتقم کربلا امام مھدی عج کے ظہور کے لیے بھی دعا کریں۔

شیعہ علماء کونسل پاکستان شعبہ آسٹریلیا کے رہنما حجت السلام اشفاق وحیدی نے کہا کہ امام حسین ع نے بیت اللہ کی عظمت اور فضیلت کے تحفظ کے لیے اور اپنے نانا کی شریعت کو بلند کرنے کے لیے جو قربانی پیش کی اس قربانی کو تا قیامت یاد رکھا جائے گا یہ قربانی انہی قربانیوں کا تسلسل ہے جو اللہ کے نبی حضرت ابراھیم نے اپنے پیارے بیٹے حضرت اسماعیل کی قربانی کو بارگاہ الہی میں پیش کیا، تاریخ اسلام میں دو میدان ہیں اور جنت کی دو نہریں ہیں ایک منی ہے اور دوسری کربلا ہے

اشفاق وحیدی نے کہا کہ آج حج کے روحانی اجتماع سے دور حاضر کے شیطانی قوتیں خوف زدہ ہیں اصل حج کے اغراض و مقاصد اور ارکان حج واقعہ کربلا کی معرفت سے حاصل ہوتے ہیں

انہوں نے تمام حجاج کو مبارک باد دیتے ھوئے کہا کہ حج کی قبولیت انسان کی زندگی میں تبدیلی قرب الہی اور کربلا کے ساتھ ہمیشہ کے لیے وابستہ رہنے سے ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .