۲۸ فروردین ۱۴۰۳ |۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 16, 2024
شہنشاہ حسین نقوی

حوزہ/علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کے بجائے ان کی یکجہتی کے لئے جدوجہد کی جائے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے معروف عالم دین نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ خطبۂ حج کے دوران مسلمانوں کی رہنمائی کیلئے جو گفتگو ہوئی اسے مسلمان قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، لہٰذا ہمیں اسلام کے اصل چہرے کو اجاگر اور اختلافات سے بچنا ہوگا۔

پاکستان کے مایہ ناز عالم دین اور معروف خطیب علامہ شہنشاہ حسین نقوی نے کہا کہ امت مسلمہ کو تقسیم کرنے کے بجائے امت کو متحد اور یکجا کرنے کی اشد ضرورت ہے، کیونکہ اسلام ایک دوسرے کو قریب لانے اور لوگوں کو جوڑنے کا حکم دیتا ہے، نفرت کے بجائے رواداری اور محبت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ خطبۂ حج کے دوران مسلمانوں کی رہنمائی کے لئے جو گفتگو ہوئی مسلمان اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں، لہٰذا ہمیں اسلام کے اصل چہرے کو اجاگر اور اختلافات سے بچنا ہوگا اور انسانیت کو یکجا کرتے ہوئے خدا سے ڈرا جائے اور اچھے اعمال بجا لائیں، احکام خداوندی کو فراموش نہ کیا جائے، تعلیمات اسلامی عام ہو اور مسلک و مکتب سے ہٹ کر انسانیت کی فلاح و بہبود اور اسلامی پرچم کو سربلند کرنے کی بات ہو، اس سلسلے میں مجتہدین اسلام کی کاؤشوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .