۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حجت الاسلام والمسلمین راجہ ناصر عباس جعفری سربراہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان

حوزہ/مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے چیئرمین نے عید الاضحٰی کے موقع پر کہا کہ عید الاضحٰی پسماندہ طبقوں کی نیک نیتی کے ساتھ اعانت کر کے خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے عید الاضحٰی کے موقع پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ عید الاضحٰی پسماندہ طبقوں کی نیک نیتی کے ساتھ اعانت کر کے خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عید قربان پر ہمیں مسلکی تعصبات، باہمی نفرتوں، جھوٹی اناؤں اور طبقاتی تفریق پر بھی چھری پھیرنے کا عہد کرنا ہو گا، تاکہ ایک حقیقی اسلامی معاشرے کی تشکیل کی جا سکے۔

مجلس وحدت المسلمین پاکستان کے چیئرمین علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے امت مسلمہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ محض جانور ذبح کرنے سے عید ایثار کا تقاضا پورا نہیں ہوتا، بلکہ ہمیں اپنی زندگیوں میں تقویٰ اور اطاعت الہی کو نافذ کرکے اللہ تعالٰی کی خوشنودی حاصل کرنا ہو گی۔

علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے مزید کہا کہ جب تک ہم قربانی کے حقیقی مفہوم سے آگاہ نہیں ہوں گے تب تک یہ محض جانور ذبح کرنے کی ایک رسم ہی رہے گی، ہمیں دیگر احکام شرعیہ پر عمل کرتے ہوئے مسلکی تعصبات، باہمی نفرتوں، جھوٹی اناؤں اور طبقاتی تفریق پر بھی چھری پھیرنے کا عہد کرنا ہوگا، تاکہ ایک حقیقی اسلامی معاشرے کی تشکیل کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ تمام صاحبان استطاعت عید کی خوشیوں میں نادار عزیز و اقرباء، اہل محلہ اور غرباء کو ضرور شریک کریں۔

مجلس وحدت المسلمین کے چیئرمین نے پاکستان میں مہنگائی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ غیر معمولی مہنگائی نے عام آدمی کی زندگی کو شدید متاثر کیا ہے۔عید ایثار پسماندہ طبقوں کی نیک نیتی کے ساتھ اعانت کر کے رب کریم کی خوشنودی حاصل کرنے کا بہترین موقع ہے۔اللہ تعالی نے ان مساکین و غرباء کو گوشت فراہم کرنے کا بہترین انتظام کر رکھا ہے، جو عام حالات میں گوشت خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔

انہوں نے کہا کہ اس وقت پاکستان تاریخ کے نازک ترین دور سے گزر رہا ہے۔ وطن عزیز کے خلاف عالمی سازشیں عروج پر پہنچ چکی ہیں، ہمیں اپنے وطن کی خاطر اپنی اناؤں کو بھی قربان کرنا ہوگا۔ نظریۂ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آنے والی اس ریاست کی نظریاتی و جغرافیائی حفاظت ہم سب پر شرعی احکام کی طرح واجب ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .