۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
امام جمعه موقت عسلویه

حوزہ / ایران کے شہر عسلویہ کے امام جمعہ نے عید الاضحی کی نماز کے خطبوں میں خطاب کرتے ہوئے کہا: عید قربان خواہشاتِ نفسانیہ کے خلاف جنگ کی عید ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے نامہ نگار کے مطابق، ایران کے شہر عسلویہ کے امام جمعہ حجت الاسلام عباس بحرینی نے نماز عید الاضحی کے خطبہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا: عید قربان خواہشاتِ نفسانیہ کے خلاف کامیابی کی عید ہے۔

انہوں نے حج کے ایام کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ہمیں فلسفہ حج کو اچھی طرح جاننا چاہیے، استطاعت اور باقی شرائط کے ہوتے ہوئے انسان کی زندگی میں ایک بار حج فرض ہو جاتا ہے۔

حجۃ الاسلام بحرینی نے مزید کہا: اگر کسی قسم کے موانع موجود ہوں اور ہم ان کی وجہ سے حج پر نہ جاسکیں تو حج بھی ہم پر فرض نہیں ہے۔ خداوند متعال نے ہمیں توبہ کا موقع دیا ہے اور اس نے حج کو بھی فرض کیا ہے تاکہ ہم زندگی میں ایک بار وہاں جائیں اور طواف کریں اور اس کے خصوصی اعمال بجا لائیں تاکہ اللہ تعالی ہمارے گناہوں کو بخش دے۔

عسلویہ کے امام جمعہ نے کہا: ہمیں حج کو سمجھنا چاہیے اور اس پر عمل کرنا چاہیے۔ فریضہ حج کو بے مقصد نہیں ہونا چاہیے، جن دنوں میں ہم حج پر ہوتے ہیں، خدا کے فرشتوں میں سے ایک ہماری حفاظت پر مامور ہوتا ہے اور شیطان کچھ نہیں کر پاتا۔لہذا ہمیں حج سے واپسی کے بعد اپنے حج کی حفاظت اور اس کے وقار کا خیال رکھنا چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .