۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ عبداللہ الصالح

حوزہ/ بحرین العمل موومنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ عبداللہ الصالح نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ (موجودہ X) میں تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی پر زور دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین العمل موومنٹ کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ عبداللہ الصالح نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ (موجودہ X) میں تمام سیاسی قیدیوں کی فوری رہائی پر زور دیا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین شیخ عبداللہ الصالح نے لکھا:جب تک کوئی بھی سیاسی قیدی جیل میں ہے، ہم اپنی خاموش نہیں بیٹھیں گے اور اپنی آنکھیں بند نہیں کریں گے، قیدیوں کا مسئلہ ان اہم ترین مسائل میں سے ایک ہو ہے جس کے لیے تمام بحرینی عوام کوشش کر رہے ہیں۔

واضح رہے کہ بحرین میں سیاسی قیدیوں کی بھوک ہڑتال کا آج چوتھا دن ہے، جمعیت الوفاق بحرین نے بتایا کہ آل خلیفہ کے ظلم و جور کے خلاف آواز اٹھانے اور بولنے پر بحرینی حکومت نے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے جس کے بعد قیدیوں نے بھوک ہڑتال کی ہے، بحرین میں سیاسی قیدیوں کی بھوک ہڑتال مسلسل چوتھے روز بھی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے، ان میں سے بعض قیدی ذہنی اور جسمانی اذیتوں کی شدت سے بے ہوش ہو گئے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .