۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیخ عیسی قاسم

حوزہ/ بحرین کی تحریک اسلامی کے رہنما اور ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے علمائے کرام اور خطبائے جمعہ کے خلاف بحرین کے محکمہ انصاف کی دھمکیوں اور سیکوریٹی پراسیکیوشن کی مذمت کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرین کی تحریک اسلامی کے رہنما اور ممتاز شیعہ عالم دین آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے علمائے کرام اور ائمہ جمعہ کے خلاف بحرین کے محکمہ انصاف، وزارت اسلامی اور وزارت اوقاف کی دھمکیوں اور سیکوریٹی پراسیکیوشن کی مذمت کی۔

انہوں نے اپنے ٹیوٹر پیج پر لکھا :قوم کے دفاع کا مسئلہ وہ چیز ہے جسے سیاست بحرین ممنوع قرار دیتی ہے، لیکن وہیں دوسری جانب مسجد میں سیاسی گفتگو کرنے کا مسئلہ وہ ہے جسے سیاست بحرین جائز قرار دیتی ہے اور اس سلسلے میں خطیب کو بلاتی ہے اور اسے عزت و اکرام سے نوازتی ہے ۔

آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم نے مزید کہا: اگر یہ تقریر قوم کے دفاع میں ہو، یا دین کے حقائق کو بیان کرنےکے لئےہو، تو یہ تقریر ممنوع ہے، لیکن اگر بحرین کی سیاست کی حمایت میں ہو، خواہ حکومت قوم و ملت پر ظلم ہی کیوں نہ کر رہی ہو اور نقصان ہی کیوں نہ پہنچا رہی ہو، اس صورت میں حکومت بحرین ایسے مقررین کو کھلی اجازت دیتی ہے، انہیں دعوت دیتی ہے اور عزت و اکرم سے بھی نوازتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .