۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
شیخ محمد صنقور بحرین

حوزہ/ بحرین کے دارالحکومت منامہ کی جامع مسجد امام الصادق علیہ السّلام کے خطیب حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد صنقور کو آل خلیفہ نے آزاد کردیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، بحرینی معروف شیعہ عالم دین شیخ محمد صنقور کو نماز جمعہ کے خطبہ میں غاصب صہیونی حکومت کے خلاف گفتگو کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ شیخ محمد صنقور کی غیر قانونی گرفتاری پر بحرینی عوام اور علماء جیسے آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم،شیخ حسین الدیھی، سمیت لبنانی اور عراقی علماء اور مزاحمتی گروہوں کے سربراہان نے شدید ردعمل کا مظاہرہ کیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل، جمعیت اسلامی الوفاق بحرین کے میڈیا انچارج سید طاہر الموسوی نے کہا تھا کہ شیخ محمد صنقور کی گرفتاری، غاصب صہیونی حکومت کے وزیر خارجہ اور آل خلیفہ کے وزیر خارجہ کے درمیان ہونے والی ٹیلیفونک گفتگو کے بعد عمل میں آئی۔

یہ بات قابلِ ذکر ہے کہ شیخ محمد صنقور نے یہودیوں کی ایماء پر بحرین کے تعلیمی نصاب میں تبدیلی پر شدید ردعمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ غاصب اسرائیل کا کام مکر و فریب ہے اور کئی مرتبہ شکست کھانے کے بعد بھی شرم محسوس کئے بغیر دوبارہ اپنے عزائم کی تکمیل کیلئے کوشاں ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .