حوزہ نیوز ایجنسی کے گروہِ ترجمہ کے مطابق، آل خلیفہ حکومت کی ایک نئی جارحیت میں، جزیرہ سترہ کی میونسپل کمیٹی نے حکومتی فورسز کی نگرانی میں "حب الحسین" نامی صلواتی سبیل کو منہدم کر دیا۔
آل خلیفہ حکومت کی اس نئی جارحیت کی رپورٹ میں اس مقام کے انہدام کی تصویر شائع کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ آل خلیفہ کے گماشتوں نے شعائر دینی اور عاشورائی موکب پر حملے کے ایک نئے دور کے آغاز میں جزیرہ سترہ کی میونسپل کمیٹی اور حکومتی فورسز کی نگرانی میں "حب الحسین" نامی صلواتی سبیل کو منہدم کر دیا۔
واضح رہے کہ شعائر حسینی پر یہ حملہ اس وقت ہوا جب آل خلیفہ حکومت کی فورسز نے الدراز شہر کا محاصرہ کیا تاکہ شہریوں کو مرکزی نماز جمعہ کے لیے مسجد امام صادق علیہ السلام تک پہنچنے سے روکا جا سکے۔