۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
شیخ محمود العالی

حوزہ/ حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمود العالی کو شب عاشور خطاب کرنے کے جرم میں، بحرینی سیکورٹی اداروں نے طلب کر لیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مرآۃ البحرین کی الیکٹرانک ویب سائٹ نے لکھا ہے کہ بحرینی سیکورٹی اداروں نے، ممتاز شیعہ عالم دین حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمود العالی کو شب عاشور منامہ میں مجلس عزاء سے خطاب کرنے کے بعد، طلب کر لیا ہے۔

واضح رہے کہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمود العالی نے شب عاشور بحرین کے دارالحکومت منامہ میں ہزاروں عزاداروں کی موجودگی میں خطاب کرتے ہوئے غاصب صہیونی حکومت کے خلاف زبردست نعرہ بلند کیا تھا اور آیت اللہ شیخ عیسیٰ قاسم کی حمایت میں تفصیلی گفتگو کی تھی۔

یاد رہے کہ بحرین کے دارالحکومت منامہ میں منعقدہ اس مجلس عزاء میں، غاصب صہیونی حکومت کے جھنڈے کو زمین پر بچھا کر پاؤں تلے روندا گیا تھا تاہم اس کے ویڈیو کلپ نے غاصب صہیونی میڈیا میں ہلچل مچا دی تھی۔

رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمود العالی کو طلب کرنے کی اصل وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .