۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
الیاس حداد اسقف اعظم صیدای لبنان

حوزہ / الیاس حداد نے کہا: قانونی نقطہ نظر سے اگر دیکھا جائے تو عاشورا پہلے سے طے شدہ منصوبہ بندی کے ساتھ اجتماعی قتل پر مشتمل سنگین جرم ہے۔ عاشورہ میں جو جرم ہوا وہ آج اخلاقی اقدار کے زینہ کی حیثیت بن چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے گروہ ترجمہ کے مطابق ، لبنان میں صیدا کے آرچ بشپ الیاس حداد نے مفتی شیعہ جعفریہ حجت الاسلام والمسلمین شیخ محمد عسیران کی جانب سے منعقدہ مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا: جو چیز حسین (ع) اور کربلا کے بہادروں کو معاشرے میں زندہ رکھتی ہے وہ ان کی امانتداری اور وفاداری ہے۔

انہوں نے کہا: قانونی نقطہ نظر سے اگر دیکھا جائے تو عاشورا پہلے سے طے شدہ منصوبہ بندی کے ساتھ اجتماعی قتل پر مشتمل سنگین جرم ہے۔ عاشورہ میں جو جرم ہوا وہ آج اخلاقی اقدار کے زینہ کی حیثیت پا چکا ہے۔

صیدا لبنان کے آرچ بشپ نے کہا: عیسائیوں نے واقعہ کربلا کے بارے میں کئی قیمتی کتابیں لکھی ہیں۔ ہم لبنان کو اس طرح دیکھنا چاہتے ہیں جس طرح حسین (ع) کو پسند ہے۔

الیاس حداد نے کہا: دین اور دنیا کے درمیان، عقل اور عدم کے درمیان ایک مشکل اور سخت جنگ پائی جاتی ہے۔ حسین کا تعلق اعتدال پسند مذہب سے ہے نہ کہ گنہگار دنیا سے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .