۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
میرباقری

حوزہ / حجت الاسلام والمسلمین میر باقری نے کہا: دنیاوی محبت اور دنیاوی دوستی نے بعض لوگوں کو امام حسین علیہ السلام کے اصحاب کی صفوں سے جدا کر دیا۔ امام حسین علیہ السلام کا عاشورا دنیا کا سب سے پاکیزہ اور بہترین منظر ہے جس میں امام علیہ السلام اور ان کے وفادار ساتھی شجاعت، ایثار و قربانی، ظلم کے خلاف قیام اور شہادت کے مرتبہ پر فائز ہونے جیسے مقامات میں اپنے عروج پر ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلس خبرگان کے رکن حجت الاسلام والمسلمین سید محمد مہدی میرباقری نے مسجد امام ہادی (ع) خرم آباد میں حضرت امام سجاد علیہ السلام کی شہادت کی مناسبت سے منعقدہ مجلس عزا میں حضرت ابا عبداللہ الحسین علیہ السلام اور ان کے وفادار ساتھیوں کی شہادت کی مناسبت سے تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا: مکتبِ عاشورا محبت و آزادی اور ظلم و ستم سے نفرت کا درس دیتا ہے۔

انہوں نے کہا: مکتبِ امام حسین علیہ السلام انسانیت کے لیے درس و تدریس سے بھری درسگاہ ہے۔ امام حسین علیہ السلام انتہائی شجاعت اور آزادی کے ساتھ اپنے زمانے کے ظلم و ستم کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے تاکہ دنیا کو دشمن شناسی، ظلم کے خلاف قیام اور آزادی کا درس دیا جا سکے۔

حجت الاسلام والمسلمین میر باقری نے حیاتِ طیبہ کے حصول کو دنیاوی اور مادی رشتوں سے دور رہنے کی شرط قرار دیتے ہوئے کہا: خداوند متعال انسان کو مختلف حالات میں آزماتا ہے تاکہ اس کے ایمان، تقویٰ اور اخلاص کا مشاہدہ کر تے ہوئے اس کے لیے سعادت کا راستہ فراہم کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .