اول وقت میں نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا اہم ہے یا عزاداری، مجالس یا جلوس امام حسین علیہ السلام کے بعد ؟
آیات عظام امام خمینی، خامنه ای، بهجت، تبریزی، سیستانی، صافی، فاضل، مکارم، نوری، وحید:
جیسا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام کی امامت میں عاشورا کے دن نماز ظھر کو اول وقت میں ادا کیا گیا تھا، نماز کو جماعت کے ساتھ پڑھنا سب سے اہم ہے.
پیروان اھلبیت علیھم السلام کے ذریعے ضروری ہے کہ کوشش کریں نماز کو اول وقت جماعت کے ساتھ اول وقت میں ادا کریں ، کیونکہ جتنی بھی کربلا میں زحمتیں اور تکلفیں اٹھائیں گئیں ہیں دین کو برپا کرنے کے لئے تھیں.اللہ تعالی کی معرفت کے بعد نماز کا حکم ہے.
فاضل، جامع المسائل، ج 1 س 2176 و 2177؛ نورى، استفتاءات، ج 2، س 599؛ دفتر: تمام مراجع۔