۱سوال: کیا مجلسوں میں بلند آواز سے گریہ و زاری کرنا اور سر و صورت پیٹنا جایز ہے؟
جواب: کوئی حرج نہیں ہے۔
۲سوال: آیا ہرولہ کرنا ( تیزی سے حرکت کرنا) امام حسین علیہ السلام کے عزاداری دستوں میں جایز ہے؟
جواب: کوئی قباحت نہیں ہے۔
۳سوال: کیا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے لیٔے مساجد میں کپڑے اتار کر ماتم کرنا جایز ہے؟
جواب: جایز ہے۔
۴سوال: محرم اور صفر میں کالے کپڑے پہننا مستحب ہے یا مکروہ؟
جواب: پسندیدہ کام ہے اور اس کی کراہت ثابت نہیں ہے۔
۵سوال: امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کیلیۓ نماز کو اول وقت سے تاخیر کرنا کیسا ہے؟
جواب: سزاوار ہے کہ نماز کو اول وقت میں پڑھیں، اور پروگرام کو اس طرح تنظیم کریں کہ نماز کے اوقات سے مزاحمت نہ رکھتا ہو۔
۶سوال: عاشورہ کے دن کام کرنا حرام ہے یا مکروہ؟
جواب: سزاوار ہیکہ اہل بیت عصمت و طہارت علیھم السلام کی شہادت کے ایام میں دوکان دار لوگ اپنی دوکان کو بند کریں بلکہ دوکان کا کھولے رکھنا اگر اہل بیت علیہم السلام کی بے حرمتی شمار ہو تو پرہیز کریں۔
۷سوال: عزاداری کے دستوں کے شروع میں چراغاں کرنا یا علم قرار دینا کیسا ہے؟
جواب: کویٔی مانع نہیں ہے۔
۸سوال: شرعی لحاظ سے سینہ زنی کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: کویٔی حرج نہیں ہے۔
۹سوال: ڈھول اور تاشہ کا استعمال عزاداری کے دستوں میں کیسا ہے؟
جواب: حرج نہیں رکھتا۔
۱۰سوال: یہ جاننا چاہوں گا کہ اگر کسی انسان کو صرف عزاداری کے پروگرام یا عزاداری کی کیسٹوں کے ذریعے رونا آتا ہو لیکن تنہایٔی میں خود نہیں رو سکتا ہو آیا اس کے اخلاص کے کم ہونے کی علامت ہے، وضاحت کریں؟
جواب: نہیں ایسا نہیں ہے چہ بسا انسان جب ڈایرکٹ کسی واقعے کو کسی سے سن رہا ہو تو اسے بہتر تصور کر سکتا ہے اور خود یہ اس کی تاثیر کو زیادہ کرتا ہے۔

آیة الله العظمی السید علی الحسينی السيستانی دام ظلہ کے فتاویٰ؛
احکام شرعی: عزاداری سے متعلق چند اہم سوالوں کے جوابات
حوزہ/ حوزہ/ آیة الله العظمی السید علی الحسينی السيستانی سے فقہی سوال اور انکے جواب: کیا مجلسوں میں بلند آواز سے گریہ و زاری کرنا اور سر و صورت پیٹنا جایز ہے؟کیا امام حسین علیہ السلام کی عزاداری کے لیٔے مساجد میں کپڑے اتار کر ماتم کرنا جایز ہے؟محرم اور صفر میں کالے کپڑے پہننا مستحب ہے یا مکروہ؟
-
«حق الطاعه» شہید صدر(رح) کا ابتکاری نظریہ
حوزہ|شہید صدر(رح) کا یہ عقلی استدلال ، موجودہ دور میں رائج اصولی ذہنیت کا عکاس ہے جہاں شرعی قوانین و احکام کو واقعیت سے زیادہ «احتمال عقوبت» پر تولا جاتا…
-
احکام شرعی | کیا اہل بیت علیہم السلام کے فضائل ومصائب بیان کرنے کے لئے ذاکر اہل بیت علیہم السلام اجرت طے کرسکتا ہے؟
حوزہ/ اجرت معین کرنے میں شریعت کی رو سے کوئی اشکال نہیں ہے؛ لیکن یہ کام ذاکر اہل بیت علیہم السلام کہ جنھیں تقویٰ وپارسائی کا مظہر ہونا چاہیے کی شان کے…
-
احکام شرعی:
کیا ہرولہ کرنا اور شور (بلند آواز میں تیزی کے ساتھ ائمہ علیہم السلام کا نام لینا) جائز ہے؟
حوزہ| اگر یہ اس طرح ہو کہ مذہب اور معصومین علیہم السلام کی عزاداری کے پروگراموں کی توہین کا سبب نہ ہو تو اپنے آپ میں، اس میں کوئي حرج نہیں ہے۔
-
آیۃ اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی دام ظلہ کے فتاویٰ؛
احکام شرعی: عزاداری اور دوسرے مذہبی امور میں ریاکاری کرنا
حوزہ/ آیۃ اللہ العظمی ناصر مکارم شیرازی سے فقہی سوال اور انکے جواب۔
-
احکام شرعی | کیا مجلس عزاء اور مرثیہ و نوحہ پڑھنے والی خاتون کے لیے اپنی آواز غیر مرد کو سنانا جائز ہے؟ اور کیا مرد کے لیے اسے سننا جائز ہے؟
حوزہ/ اگر آواز میں باریکی،خوبصورتی و بناوٹ اورہیجان انگیزی نہ ہو تو خاتون کی لیے اپنی آواز سنانا جائز ہے، البتہ مرد کی لیے اس کی آواز کو سننا اسوقت جائز…
-
احکام شرعی:
ڈھول اور موسیقی کے دیگر آلات عزاداری اور اس کے علاوہ میں بجانا کیسا ہے؟
حوزہ|اگر معمولی حالت میں اور لہو و لعب کے علاوہ ہوں تو جائز ہے۔۔۔۔
-
احکام شرعی:
آیا یہ بہتر ہے کہ عزاداری میں پورا مجمع جمع ہونے سے پہلے ہی جلوس نکال لیا جائے تاکہ وقت نماز ہونے سے پہلے ہی عزاداری مکمل کرلی جائے؟
حوزہ|عزاداروں کا مجمع جمع ہونے کا انتظار کیا جاسکتا ہے البتہ جب نماز کا وقت ہوجائے تو مناسب یہ ہے کہ عزاداری کو روک کر پہلے نماز ادا کی جائے اور پھرعزاداری…
-
احکام شرعی: عزاداری میں کپڑے اتارنے کے بارے میں کیا حکم ہے؟
حوزہ/ اگر فساد پھیلنے یا گناہ میں پڑنے کا خدشہ نہ ہو تو کوئی مشکل نہیں ہے۔
-
پیغمبرِ خدا قیامت کے دن امام حسین (ع) کے زائرین اور عزاداروں کی شفاعت فرمائیں گے، آیت اللہ جواد فاضل لنکرانی
حوزہ/ جامعہ مدرسین حوزہ علمیه قم کے رکن نے کہا کہ قیامت کے سخت ترین لحظات میں، حضرت محمد صلی اللّٰہ علیہ وآلہ وسلّم امام حسین علیہ السّلام کے زائرین اور…
-
احکام شرعی:
طبل اور بوق اور ان جیسے آلات کا عزاداری کے جلوسوں میں استعمال کرنا کیا حکم رکھتا ہے؟
حوزہ| ان آلات کو عزاداری کے جلوس میں معروف طریقے سے استعمال کرنے میں اگر گانے بجانے کی محفلوں کے مناسب نہ ہو تو جایز ہے۔
-
احکام شرعی | اول وقت میں نماز جماعت کے ساتھ پڑھنا اہم ہے یا عزاداری، مجالس یا جلوس امام حسین (ع) کے بعد؟
حوزہ/ پیروان اھلبیت علیھم السلام کے ذریعے ضروری ہے کہ کوشش کریں نماز کو اول وقت جماعت کے ساتھ اول وقت میں ادا کریں، کیونکہ جتنی بھی کربلا میں زحمتیں اور…
-
احکام شرعی:
کسی نے عاشورا میں نذر کی ہے کہ لوگوں کو حلیم دونگا، کیا حلیم کی جگہ کوئی اور غذا دے سکتا ہے؟
حوزہ|اگر نذر شرعی صیغہ سے کی گئی ہے تو جس چیز کی نذر کی تھی تو ضروری ہے وہی دے وگرنہ اس کو اختیار ہے جو بھی نذر ادا کرے۔
-
آیت اللہ نوری ہمدانی:
اسلامی ممالک کو جلد از جلد ’’توہین قرآن‘‘ سے نمٹنے کے لیے کوئی سنجیدہ فیصلہ کرنا ہوگا
حوزہ/ حضرت آیت العظمیٰ اللہ نوری ہمدانی نے اپنے ایک پیغام میں قرآن کریم کی مسلسل بے حرمتی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سفارتی نظام کے ذمہ داروں کو اس افسوسناک…
-
احکام شرعی:
ایام عزاء میں شادی بیاہ نئے گھر میں منتقل ہونا، نئے سامان کی خریداری کرنے پر شرعی موقف کیا ہونا چاہیے؟
حوزہ|یہ تمام کام شرعاً حرام نہیں ہیں جب تک کہ ان سے ایام عزاء کی ہتک حرمت نہ ہوتی ہو جیسا کہ روزعاشوراء خوشیاں منانا اور زیب و آرائیش کرنا،البتہ۔۔۔۔
-
شبہات اربعین | کیا سفر اربعین میں بیوی کے لئے شوہر کی رضامندی ضروری ہے؟
حوزہ/ اگر شوہر اپنی بیوی کا اربعین کے سفر پر جانا مناسب نہیں سمجھتا اور دل سے راضی نہیں ہے تو بہتر ہے کہ عورت اس سفر سے پرہیز کرے، چاہے شوہر نے زبانی اجازت…
-
سویڈن اور ڈنمارک میں قرآن کی بے حرمتی کا سلسلہ جاری
حوزہ/ گزشتہ روز ڈنمارک میں ایک انتہا پسند گروپ اور سویڈن میں ایک خاتون نے قرآن پاک کو نذر آتش کر دیا۔
آپ کا تبصرہ