حوزہ نیوز ایجنسی I رہبر معظم انقلاب اسلامی نے "نذر کی ادائیگی میں تاخیر" کے بارے میں شرعی حکم بیان کیا ہے۔
سوال: اگر ہم اپنی نذر کو دیر سے ادا کریں، مثلاً کئی سال بعد، تو کیا اس میں کوئی شرعی مسئلہ ہے؟ کیا ایسا کرنے پر کوئی کفارہ لازم آتا ہے یا نہیں؟
جواب: یہ نذر کی نوعیت پر منحصر ہے۔ اگر نذر کسی خاص وقت کے ساتھ مشروط نہ ہو، تو جب تک انسان کو اپنی موت کا قوی گمان نہ ہو، اُس وقت تک نذر کی ادائیگی میں تاخیر کرنے میں کوئی حرج نہیں اور نہ ہی کوئی کفارہ لازم آتا ہے۔









آپ کا تبصرہ