پیر 4 اگست 2025 - 04:00
احکام شرعی | اربعین تک عزاداری کے طور پر سیاہ لباس زیب تن کرنا

حوزہ / حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ‌ای نے اربعین حسینی تک سیاہ لباس پہننے کے حکم سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی ثقافت میں امام حسین علیہ السلام اور اُن کے باوفا ساتھیوں کے غم میں عزاداری نہ صرف ایک نیک اور پسندیدہ عمل ہے بلکہ یہ اہل بیت عصمت و طہارت علیہم السلام سے عشق و عقیدت کی علامت بھی ہے۔ اس محبت اور غم کا اظہار کرنے کے مختلف طریقوں میں سے ایک طریقہ سیاہ لباس پہننا ہے، جو سوگ و ماتم کی نشانی سمجھا جاتا ہے۔

اسی حوالے سے بعض مومنین کے ذہن میں یہ سوال ہوتا ہے کہ عاشورا سے لے کر اربعین حسینی تک کے عرصے میں سیاہ لباس پہننے کا شرعی حکم کیا ہے؟ اس بارے میں رہبر معظم حضرت آیت اللہ خامنہ‌ای نے ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے:

سوال: بعض افراد ماہ محرم کے آغاز سے لے کر صفر کے آخر تک امام حسین علیہ السلام کے احترام میں سیاہ لباس پہنتے ہیں۔ کیا یہ عمل، جو دو مہینے جاری رہتا ہے، پسندیدہ شمار ہوتا ہے یا اس میں کوئی کراہت ہے؟

جواب: اہل بیت علیہم السلام کے ایّامِ عزاداری میں سیاہ لباس پہننا، جو شعائرِ الٰہی کی تعظیم اور حزن و غم کے اظہار کی نیت سے ہو، باعثِ ثواب الٰہی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha