اتوار 23 نومبر 2025 - 08:30
احکام شرعی | کیا ایامِ فاطمیہ میں سیاہ لباس پہننا مکروہ ہے؟

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ‌ای نے ایامِ فاطمیہ میں سیاہ لباس پہننے کے شرعی حکم سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسلامی سنت میں، خصوصاً مکتبِ اہل بیتؑ میں، دینی شعائر کی تعظیم اور خاندانِ رسول (ص) سے محبت و عقیدت کا اظہار بڑی اہمیت رکھتا ہے۔ انہی شعائر میں سے ایک سوگ کے ایام میں مجالسِ عزاداری برپا کرنا اور غم و اندوہ کا اظہار کرنا ہے۔

اس حوالے سے لباس اور اس کا رنگ بھی ایک ظاہری علامت کے طور پر انسان کے باطنی جذبات کی ترجمانی کرتا ہے اور مومنین کی محبت و ارادت کی گہرائی کو ظاہر کرتا ہے۔

اسی بنیاد پر یہ سوال اٹھایا گیا کہ فاطمیہ کے ایام میں سیاہ لباس پہننے کا شرعی حکم کیا ہے؟ اس کا جواب آیت اللہ العظمیٰ خامنہ‌ای نے دیا ہے، جو ذیل میں قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

سوال: کیا ایّامِ فاطمیہ میں سیاہ لباس پہننا مکروہ ہے؟

جواب: اہلِ بیتِ عصمت و طہارتؑ کے ایامِ سوگ میں، شعائرِ الٰہی کی تعظیم اور غم و اندوہ کے اظہار کی نیت سے سیاہ لباس پہننا باعثِ اجر و ثواب ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha