ہفتہ 13 دسمبر 2025 - 04:00
احکام شرعی | کیا آئمہ علیہم السلام کی ولادت کے جشن میں سینہ زنی کرنا جائز ہے؟

حوزہ/ حضرت آیت اللہ العظمی مکارم شیرازی نے معصومینؑ کی ولادت کے جشن میں سینہ زنی کے جواز سے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آئمہ معصومین علیہم السلام سے محبت اور ان کی پیروی کا تعلق، ولایت پر ایمان اور رسولِ اکرم ص کی رسالت کے تسلسل کے عقیدے سے ہے۔ اسی اعتبار سے ہر امامؑ ہدایتِ الٰہی کا روشن نمونہ اور علم و اخلاقِ علوی کے مظہر ہیں، اور ان سے عقیدت رکھنا ایمانِ شیعہ کا لازمی حصہ شمار ہوتا ہے۔

اسی بنیاد پر مؤمنین ہمیشہ ائمہؑ کی بابرکت ولادتوں اور ایامِ عزاداری دونوں کا اہتمام کرتے آئے ہیں۔ تاہم عملی میدان میں ایک اہم سوال یہ ہے کہ محبت کے اظہار کا طریقہ کیا ہو اور مختلف مواقع کے مطابق اظہارِ احترام کی شکل کس طرح ہونی چاہیے۔

اسی موضوع پر ایک استفتاء کے جواب میں آیت اللہ العظمیٰ مکارم شیرازی کا جواب قارئین کی خدمت میں پیش ہے:

سوال:کیا امام حسینؑ یا دیگر ائمہؑ کی ولادت کے جشن میں سینہ زنی کرنا درست ہے؟

جواب:جشن کی محفل میں خوشی کا اظہار کرنا مناسب ہے، اور عزا کی مجلس میں غم کا اظہار۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha