حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ العظمی سید علی خامنہای نے اس استفتاء کا جواب دیا ہے کہ "کن کاموں کے لیے وضو ضروری ہے؟" جسے ذیل میں پیش کیا جا رہا ہے۔
سوال: کن کاموں کے لیے وضو کرنا واجب ہے؟
جواب: وہ کام جن کے لیے وضو کرنا ضروری ہے، درج ذیل ہیں:
1. نماز ادا کرنا
2. بھولے ہوئے سجدہ یا تشہد کو ادا کرنا
3. سجدۂ سہو
4. کعبہ کا واجب طواف
5. قرآنِ مجید کو ہاتھ لگانا (لمس کرنا)
6. اللہ تعالیٰ کے مبارک ناموں کو چھونا
7. انبیاء، ائمہ علیہم السلام اور حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا کے مقدس ناموں کو چھونا
8. قرآن کو ہاتھ لگانے کے لیے کیے گئے نذر، عہد یا قسم کا پورا کرنا
9. وضو کرنے کی نذر، عہد یا قسم کو پورا کرنا









آپ کا تبصرہ