پیر 22 دسمبر 2025 - 04:00
احکام شرعی | وضو میں سر اور پاؤں کے مسح کا درست طریقہ

حوزہ/ رہبر معظم انقلاب نے «وضو میں سر اور پاؤں کے مسح کے طریقے» کے موضوع پر پیش کیے گئے ایک استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی I عبادات کی قبولیت میں وضو کی صحت کو بنیادی اہمیت حاصل ہے، اسی لیے سر اور پاؤں کے مسح کا طریقہ مقلدین کے لیے ہمیشہ ایک اہم سوال رہا ہے۔

حضرت آیت اللہ العظمی سید خامنہ‌ای کے اس استفتاء کے جواب میں، اس عمل کی صحت کے حکم کے ساتھ ساتھ وضو کے اس فریضے کو دقت اور زیادہ کامل انداز میں انجام دینے پر بھی زور دیا گیا ہے۔ ذیل میں یہ جواب پیش کیا جا رہا ہے:

سوال: اگر کوئی شخص پورا ہاتھ سر یا پاؤں کے مسح کی جگہ پر رکھے اور پھر ہاتھ کو تھوڑا سا حرکت دے، تو کیا اسے مسح کرنا کہا جائے گا؟

جواب: بیان کردہ طریقے کے مطابق مسح صحیح ہے، تاہم بہتر یہ ہے کہ مسح کو زیادہ کامل اور بہتر انداز میں انجام دیا جائے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha