۷ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۷ شوال ۱۴۴۵ | Apr 26, 2024
چسب زخم

حوزہ/ وضو اور غسل جبیرہ کے متعلق رہبر انقلاب اسلامی نے اپنی نظر بیان کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق وضو اور غسل جبیرہ کے متعلق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے اپنی نظر کو بیان کیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ذکر کر رہے ہیں۔

اس مسئلہ کے متعلق رہبر انقلاب اسلامی سے پوچھے گئے سوال اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: میرا کام گوند(چسب) کے ساتھ ہے۔ اکثر اوقات میرے ہاتھ اور پاؤں گوندسے پُر ہوجاتے ہیں۔ جسے برطرف کرنا مشکل ہے۔ وضو اور غسل کے متعلق میری ذمہ داری کیا ہے؟

جواب: اگر گوند کو برطرف کرنا ممکن ہو تو وضو اور غسل کے لیے مانع کو ہٹا دینا چاہئے اور اگر اس سے برطرف کرنے کے لیے زیادہ وقت نہ ہو اور یہ کام نماز کے قضا ہونے کا باعث بنے تو تیمم کرنا چاہیے اور اگر مانع کو ہٹانا ممکن نہ ہو تو وضو اور غسل کے وقت جس جگہ گوند لگی ہے اس پر تر ہاتھ پھیرنا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .