۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مسابقات بوکس

حوزہ/ شیعہ مرجع تقلید نے باکسنگ کے مقابلوں کے انعقاد کرنے کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی نے باکسنگ کے انعقاد کے متعلق پوچھے گئے سوال کا جواب دیا ہے۔ جسے یہاں دینی مسائل میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ذکر کر رہے ہیں۔

اس مسئلہ کے متعلق آیت اللہ مکارم شیرازی سے پوچھے گئے سوال اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال:اولمپکس اور اسی طرح کے دوسرے کھیلوں میں باکسنگ کا کھیل ریفریوں کے ذریعہ کنٹرول اور ان کی نگرانی میں ہوتا ہے جو انہیں (مخالف حریف پر)خطرناک حملوں سے روکتے ہیں۔ اس طرح کے مقابلوں کے انعقاد کا کیا حکم ہے؟

جواب:اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ یہ کھیل چونکہ فطری طور پر خطرناک ہے اور اس کے خطرات(کھیل کے دوران موجود رہتے) ہیں لہذا یہ جائز نہیں ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .