۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 20, 2024
سقط جنین

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے بیمار جنین کو سخت کرنے کے متعلق اپنی نظر بیان کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے بیمار جنین کو سقط کرنے کے متعلق اپنی نظر کو بیان کیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لیے بیان کر رہے ہیں۔

اس مسئلے کے متعلق رہبر انقلاب اسلامی سے پوچھے گئے سوال اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: کیا جنین میں صرف بیماری کی تشخیص اسے سقط کرنے کا جواز فراہم کرتی ہے اور سقط کی صورت میں اس کی دیت کس پر ہوگی؟

جواب: جنین میں صرف بیماری کی تشخیص اس کے سقط کرنے کا جواز فراہم نہیں کر سکتی نہ اس کی حرمت کو ختم کر سکتی ہے۔ مگر بہت خاص موارد اور ایسی بیماری میں جہاں اس جنین کو باقی رکھنا بہت زیادہ مشقت اور عسر و حرج کا باعث ہو۔ اس صورت میں سقط جنین صرف اس میں روح آنے سے پہلے جائز ہے۔ لیکن احتیاط واجب یہ ہے کہ اس کی دیت بھی ادا کی جائے اور دیت اس شخص پر ہوگی جو سقط جنین کا عمل انجام دے ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .