حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ العظمیٰ سید علی حسینی سیستانی نے " نماز میت اور نکاح پڑھانے کی اجرت لینے کے متعلق ایک استفتاء کا جواب دیا ہے، جو احکامِ شرعی میں دلچسپی رکھنے والے قارئین کے لیے پیش کیا جا رہا ہے۔
* نماز میت اور نکاح پڑھانے کی اجرت لینا
سوال: کیا نماز میت اور نکاح پڑھانے کی اجرت لینا جایز ہے؟
جواب: نکاح پڑھانے کی اجرت لینے میں کوئی حرج نہیں ہے اور نماز میت کی اجرت لینا احتیاط واجب کی بنا پرجایز نہیں ہے۔