۱۸ آذر ۱۴۰۳ |۶ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 8, 2024
آیت‌الکرسی

حوزہ / رہبر انقلاب اسلامی نے آیت الکرسی کے متعلق پوچھے گئے استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے آیت الکرسی کے متعلق استفتاء کا جواب دیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والوں کے لئے ذکر کر رہے ہیں۔

*رہبر انقلاب سے عارضی محل سکونت میں نماز و روزہ کے حکم کے متعلق استفتاء اور اس کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: جہاں " آیت الکرسی" پڑھنے کا حکم آیا ہے مثلا نمازِ وحشت قبر میں تو وہاں آیت الکرسی کو کہاں تک پڑھا جائے یعنی «و هو العلی العظیم» تک یا «هم فیها خالدون» تک ؟

جواب: جہاں بھی آیت الکرسی پڑھنے کا کہا گیا ہے اس سے مراد اول سے لے کر «و هو العلی العظیم» تک ہے مگر یہ کہ کسی جگہ «هم فیها خالدون» تک پڑھنے کی تصریح کی گئی ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .