۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
سورج گرہن

حوزہ/ رہبر معظم نے عذر شرعی میں خواتین کی نماز آیات کی قضاء کے سلسلے میں استفتاء کا جواب دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے عذر شرعی میں خواتین کی نماز آیات کی قضاء کے حکم کے سلسلے میں پوچھے گئے سوال کا جواب دیا، جسے دلچسپی رکھنے والے قارئین کی خدمت میں پیش کیا جا رہا ہے۔

عذر شرعی میں خواتین کی نماز آیات کی قضاء کا حکم

سوال: اگر خواتین کے مخصوص دنوں میں نماز آیات کے اسباب میں سے کوئی سبب رونما ہو تو خواتین کی کیا ذمہ داری ہے ؟


جواب: ان نماز آیات میں جن کا معین وقت نہیں ہے جیسے کہ نماز زلزلہ، ایسی نماز کی اداء یا قضاء ان خواتین پر واجب نہیں ہے جو حیض یا نفاس کے عالم میں ہیں، اور اسی طرح وہ نماز آیات جن کا معین وقت ہے جیسے کہ چاند گرہن یا سورج گرہن کی نماز،لہذا اگر سورج گرہن کی تمام مدت وہ حیض میں رہے تو بھی اس کی نہ تو اداء واجب ہے نہ ہی قضاء۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .