۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
فراموش کردن نماز آیات

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے نماز آیات کو فراموش کرنے کے حکم کے متعلق اپنی نظر بیان کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے نماز آیات فراموش کرنے کے حکم کے متعلق اپنے نظر کو بیان کیا ہے۔ جسے ہم یہاں شرعی مسائل میں دلچسپی رکھنے والے افراد کے لیے ذکر کر رہے ہیں۔

اس مسئلہ کے متعلق رہبر انقلاب اسلامی سے پوچھے گئے سوال اور اس کا جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: اگر کوئی شخص نماز آیات کو فراموش کردے یا زلزلہ وغیرہ کے بعد متوجہ ہو تو کیا اس پر نماز آیات پڑھنا واجب ہے؟

جواب: اگر کوئی شخص سورج گرہن اور چاند گرہن کے سوا تمام حوادث میں ان کے وقت پر مطلع ہو جائے اور نماز آیات (حتی کہ فراموشی کی وجہ سے) نہ پڑھے تو اسے چاہیے کہ وہ نماز آیات پڑھے لیکن اگر ان کے وقت پر مطلع نہ ہو اور حادثہ کے بعد متوجہ ہو تو احتیاط واجب یہ ہے کہ وہ نماز آیات پڑھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .