۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
مسئلہ

حوزہ/ رہبر انقلاب اسلامی نے رکوع اور سجدے کے ذکر کو جا بجا پڑھنے کے متعلق اپنی نظر بیان کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق رہبر انقلاب اسلامی حضرت آیت اللہ خامنہ ای نے رکوع اور سجدے کے ذکر کو جا بجا پڑھنے کے متعلق اپنی نظر بیان کیا ہے جسے ہم یہاں شرعی مسائل سے دلچسپی رکھنے والوں کے لیے ذکر کر رہے ہیں۔

اس سلسلے میں رہبر انقلاب اسلامی سے پوچھے گئے سوال اورا س کے جواب کا متن اس طرح ہے:

سوال: اگر نماز میں ذکر رکوع کی جگہ ذکر سجدہ اور ذکر سجدہ کی جگہ ذکر رکوع پڑھ دیں تو کیا اس میں اشکال ہے؟

جواب: اگر بھول کر ایسا ہو تو اس میں حرج نہیں ہے اور اسی طرح اگر جان بوجھ کر مطلق ذکر خدا عز وجل پڑھنے کی نیت سے ایسا کرے تو بھی نماز صحیح ہے لیکن رکوع اور سجدے کے مخصوص ذکر کو بھی پڑھنا چاہیے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .