۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
News ID: 365391
28 جنوری 2021 - 01:05
زلزلہ

حوزہ/وادی کشمیر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 16 کلومیٹر تھی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 16 کلومیٹر تھی۔تفصیلات کے مطابق وادی کشمیر میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب 12:48 بجے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ سیکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 3.6 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی گہرائی 16 کلومیٹر تھی۔

 آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں یکے بعد دیگرے آنے والے تین زلزلوں کے جھٹکوں کے باعث لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلزلوں کے جھٹکوں کے سبب شدید سردی میں بھی لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

 آزاد کشمیر میں زلزلے کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی جب کہ گہرائی 42 کلو میٹر تھی تاہم ابھی تک کسی بھی جگہ سے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

زلزلے کا مرکز گلگت بلتستان تھا۔ زلزلے کے جھٹکے کوٹلی، میرپور آزاد کشمیر، ٹامیوالی، چکسواری اسلام گڑھ ڈڈیال، وادی نیلم، سیالکوٹ، اسکردو، سوہاوہ، شگر اور گلگت میں زیادہ محسوس کیے گئے ہیں۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد آفٹر شاکس کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے باعث لوگ زیادہ خوف و ہراس کا شکار ہوئے ہیں۔ سخت سردی کے باوجود لوگوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل کر کھلے علاقوں کی طرف آئی اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے توبہ استغفار میں مصروف رہی۔

متعلقہ ادارے زلزلے کے حوالے سے تفتیش و تحقیق میں مصروف ہیں۔ زلزلے سے متاثرہ علاقے اس وقت شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .