۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
جنوبی کشمیر

حوزہ/مقامی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اس دوران علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،مقامی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اس دوران علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں۔ تاہم ترال میں سرچ آپریشن پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

جنوبی کشمیر کےدو اضلاع اننت ناگ اور شوپیاں کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز کی جانب سے تلاشی کارروائی جاری ہے۔ تاہم پلوامہ کے ترال میں سرچ آپریشن ختم ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عسکریت پسندوں کی موجودگی کے بارے ميں اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج کی 42ارآر، سی ار پی ایف کی 180 بٹالین اور ایس او جی ترال نے گاؤں کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی تھی۔تاہم ترال میں سرچ آپریشن پرامن طریقے سے اختتام پذیر ہوگیا ہے۔

وہیں شوپیان میں قریب تین فیٹ برف جمع ہونے کے باوجود فوج کی 44آرآر، سی آر پی ایف کی 178 بٹالین اور جموں و کشمیر پولیس نے مشترکہ طور پر ڈگہ پورہ امام صاحب علاقے کو محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائی شروع کردی ہیں۔

اننت ناگ کے حلقہ انتخاب بجبہاڈہ کے ویری نامی علاقے میں فوج کو عسکریت پسندوں کے چھپے ہونے کی ایک اطلاع موصول ہوئی ہے، جس کے فوراً بعد فوج نے علاقے کا محاصرہ شروع کیا ہے۔ اس دوران فوج کی جانب سے علاقہ میں گھر گھر تلاشی لی جارہی ہے۔

مقامی ذرائع کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جانب سے گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ جاری ہے اس دوران علاقوں کے تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دیے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز شوپیان ضلع کے نادی مرگ اور ریبن علاقوں کو گھنٹوں تک محاصرے میں لے کر تلاشی کارروائیاں انجام دی گئی تاہم اس دوران فوج کا عسکریت پسندوں کے ساتھ کوئی آمنا سامنا نہ ہوا اور نہ ہی کوئی ناخوشگوار واقعہ پیش آیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .