۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
یمن

حوزہ/ یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بہارفتح نامی آپریشن کا دوسرا مرحلہ مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ مآرب کے الجوبہ اور جبل مراد اضلاع پوری طرح آزار ہوگئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے بہارفتح نامی آپریشن کا دوسرا مرحلہ مکمل ہونے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبہ مآرب کے الجوبہ اور جبل مراد اضلاع پوری طرح آزار ہوگئے ہیں۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحیی سریع نے اس مرحلے کی کارروائی میں حاصل ہونے والی کامیابی میں مآرب کے قبائل کے نمایاں کردار پر ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس آپریشن میں جارح سعودی اتحاد کے زرخرید ایجنٹوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا ہے ۔یحیی سریع نے مآرب میں دھوکے اور غلط فہمی کا شکار افراد سے مطالبہ کیا کہ وہ فورا جنگی کارروائیاں بند کردیں اور اس موقع سے فائدہ اٹھائیں جو انھیں حاصل ہوا ہے اور یہ موقع زیادہ دنوں تک نہیں رہے گا ۔

یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے اس بات کا ذکرکرتے ہوئے کہ یمن کی مسلح افواج پورے ملک کو غاصبوں کے قبضے سے آزاد کرا کر ہی دم لے گی ، مآرب کے شہریوں کو یقین دلایا کہ ملک کی فوج یمنی عوام کو سیکورٹی فراہم کرے گی اور ان کی جان و مال کی حفاظت کرے گی ۔اس سے قبل یحیی سریع نے بہار پیروزی نامی آپریشن میں صوبہ مآرب کے جبل مراد اور الجوبہ اضلاع نیز صوبہ شبوہ کے عسیلان، بیجان ، اور عین اضلاع کی آزادی کی خبردی تھی یمنی دارالحکومت صنعا کے شمال مشرق میں واقع صوبہ اہم صوبہ مآرب کو آزاد کرانے کے لئے فوجی آپریشن کا سلسلہ گذشتہ برس شروع ہوا تھا اور اس وقت اس صوبے کے اکثر علاقے یمن کی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے کنٹرول میں آچکے ہیں۔

درایں اثنا یمن کی قومی حکومت کی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ اور انصاراللہ کے ترجمان محمد عبدالسلام نے صوبہ مآرب میں ملنے والی فتح و کامیابی پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم مآرب کے شریف عوام کو سلام کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں یمن قومی حکومت کی کوششوں سے جارحین کے قبضے سے آزاد ہو کر رہے گا۔

محمد عبدالسلام نے کہا کہ جب تک ملک کا چپہ چپہ آزاد نہیں ہوجاتا اس وقت تک جارحین کے خلاف جنگ جاری رہنا چاہئے میڈیا ذرائع نے ابھی حال ہی میں صوبہ مآرب اور شبوہ میں مرکزی حکومت کے فوجیوں کی پیشقدمی ، الجوبہ کے اسٹریٹیجک علاقے پر کنٹرول اور مآرب کے جنوب میں واقع جبل مراد کے علاقے سے جارحین کی پسپائی کی خبر دی تھی حالیہ مہینوں کے دوران یمن کی فوج اور رضاکار فورس نے صوبہ مآرب اور شہر مآرب کو جو منصور ہادی کی مستعفی حکومت کا مرکز شمار ہوتا ہے ، آزاد کرانے کے لئے نئی کارروائیاں شروع کی ہیں صوبہ مآرب تیل اور گیس کی دولت سے مالامال ہونے کی بنا پر زبردست اقتصادی اہمیت کا حامل ہے اور ماہرین کا کہنا ہے کہ اس صوبے کی مکمل آزادی کی صورت میں یمن میں منصور ہادی کی زیرقیادت مستعفی حکومت اور اس کے حامی سعودی اتحاد کا کام تمام ہوجائے گا ۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .