اتوار 14 نومبر 2021 - 08:00
القاعدہ کا انصار اللہ یمن سے جنگ کا اعتراف

حوزہ / دہشت گرد گروہ القاعدہ کے سرکردہ "خالد باطرفی" نے اس دہشت گرد گروہ کی انصار اللہ یمن سے جنگ میں شرکت کا اعتراف کیا ہے اور کہا ہے کہ ہم حوثیوں سے گیارہ محاذوں پر لڑے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، دہشت گرد گروہ القاعدہ کے سرکردہ خالد باطرفی نے ایک گفتگو میں اعتراف کیا ہے کہ اس دہشت گرد گروہ نے انصار اللہ یمن کے جنگجوؤں کے خلاف جنگ میں شرکت کی اور گیارہ محاذوں پر حوثیوں کا مقابلہ کیا۔ اس کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بھی ہم اس بات کا اعلان کر چکے ہیں۔

اس نے مزید کہا: انصار اللہ کے خلاف جنگ میں ہمارا کردار واضح و آشکار ہے اور کوئی اس کا انکار نہیں کر سکتا۔

یاد رہے کہ دہشت گرد گروہ القاعدہ کے سرکردہ خالد باطرفی کو اقوام متحدہ کی جانب سے اس کی گرفتاری کے اعلان کے بعد پہلی بار یمن کے مشرقی صوبہ میں دیکھا گیا ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha