۱۵ مهر ۱۴۰۳ |۲ ربیع‌الثانی ۱۴۴۶ | Oct 6, 2024
تصاویر/ دیدار رئیس هیئت‌امنای شورای علمای مسلمان لبنان با آیت الله نوری همدانی

حوزہ/ آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: صہیونی خطے میں مغرب کے نمائندہ ہیں اور جب تک صہیونی فلسطین میں موجود ہیں مشرقِ وسطی کے ممالک میں امن و سکون قائم نہیں ہے۔ ہمارا پہلا کام صہیونیوں کی نابودی اور فلسطینیوں کو ان کے حقوق دلوانا ہونا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آیت اللہ نوری ہمدانی نے شہر قم میں اپنے دفتر میں انجمن علمائے مسلمین لبنان کے سربراہ قاضی جنید سے ملاقات میں گفتگو کرتے ہوئے پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور امام جعفر صادق علیہ السلام کی میلاد کی مناسبت سے انہیں مبارک باد دینے کے بعد کہا: قرآن مجید میں مسلمانوں کو حکم دیا گیا ہے کہ وہ فکری، ثقافتی، اسٹریٹجک، جہادی اور اقتصادی اعتبار سے ہمیشہ آمادہ رہیں۔

انہوں نے مزید کہا: ائمہ اطہار علیہم السلام سے محبت اور پھر ان کی اطاعت حدیث کی رو سے واجب ہے۔

انہوں نے کہا: آئمہ معصومین علیہم السلام مسلمانوں کے لیے بہترین نمونہ ہیں اور ان کے اہم ترین درسوں میں سے ایک آپس میں اتحاد کا قیام اور ظلم سے مقابلہ ہے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: مسلمانوں کو چاہئے کہ وہ اتحاد و وحدت کے ذریعہ عالمی استکبار اور غاصب صہیونیوں کی سازشوں کا مقابلہ کریں۔

انہوں نے کہا: میں نے متعدد بار لبنان کا سفر کیا ہے۔ لبنان کے علماء بہت جید علماء ہیں۔ وہ سید شرف الدین اور امام موسی صدر کے اقدامات کے معترف ہیں اور آج ملت لبنان فکری و ثقافتی اور اسٹریٹجک اعتبار سے آپس میں متحد ہے۔ ہم بھی ملت لبنان کی خدمت میں ہیں اور ہمیں ہمیشہ بیدار رہنے کی ضرورت ہے۔

مرجع تقلید آیت اللہ نوری ہمدانی نے کہا: لبنان وہ ملک ہے جس میں مختلف مذاہب کے پیروکار زندگی بسر کرتے ہیں۔ ان کے درمیان اور بالخصوص شیعہ اور اہل سنت کے درمیان بہت اچھی ہم آہنگی اور اتحاد ہے۔ یہ عمل دیگر ممالک کے لئے نمونہ ہونا چاہئے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے طول تاریخ میں مسلمانوں کے خلاف دشمن کی سازشوں کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: دشمن آج مسلمانوں کے درمیان اختلافات ایجاد کرکے انہیں آپس میں لڑانا چاہتا ہے اور یہ چیز ہم افغانستان، سوڈان اور یمن میں دیکھ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا: آج ہماری ذمہ داری یہ ہے کہ دشمن کے مقابلے میں عملی طور پر میدان میں آئیں۔

حضرت آیت اللہ نوری ہمدانی نے آخر میں کہا: عالمی استکبار کے مقابلے میں اپنی طاقت کا مظاہرہ کریں اور یاد رکھیں کہ صرف اتحاد و وحدت کے ذریعہ ہی دشمن پر فتح حاصل کی جا سکتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .