۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
عراقی اہلسنت علماء

حوزہ/ عراق کے علمائے اہلسنت کے ایک وفد نے آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبری کا وزٹ کیا ،اس دوران انہوں نے اس لائبریری کو علمی و ثقافتی مقامات کی تأسیس کا بہترین نمونہ اور دنیا بھر میں اسلامی علوم کے فروغ کا اہم مرکز قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،عراق کے علمائے اہلسنت کے ایک وفد نے آستان قدس رضوی کی مرکزی لائبری کا وزٹ کیا ،اس دوران انہوں نے اس لائبریری کو علمی و ثقافتی مقامات کی تأسیس کا بہترین نمونہ اور دنیا بھر میں اسلامی علوم کے فروغ کا اہم مرکز قرار دیا۔

کرکوک کی مسجد یحیوی کے خطیب اورعراق کی ترکمن جمعیت فاتح کے نائب شیخ خلیل چرداغلی بھی اس وفد میں شامل تھے اوررضوی لائبریری میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ رضوی لائبریری سے نہ فقط عالم اسلام مستفید ہورہا ہے بلکہ غیرمسلم ممالک میں بھی خاص اہمیت کی حامل ہے۔

انہوں نے اس دینی اور ثقافتی مرکزکی مزید ترقی و توسیع کی امید کرتے ہوئے کہاکہ اس لائبریری کے مخطوطہ شعبے میں پائے جانے والے خطی نسخوں میں بعض بہت ہی کمیاب نسخے ہیں حتی بعض ایسے ہیں جو دنیا کی کسی بھی لائبریری میں موجود نہیں ہیں۔

بین المذاہب کونسل کے رکن جناب شیخ حسن بصری بھی وفد کے ہمراہ تھے انہوں نے اس ترقی وپیشرفت کو اسلامی جمہوری ایران کی برکات کا نتیجہ قراردیتے ہوئے رضوی لائبریری اور اس کے مختلف شعبوں کو عالم اسلام کے لئے غیر معمولی علمی پشتپناہ قرار دیا ۔

انہوں نے حرم امام رضا علیہ السلام میں مشرف ہونے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے رضوی لائبریری کو اسلامی معاشرے میں علمی و ثقافتی مقامات کی تأسیس کا بہترین نمونہ اور اس مقام کا دیگر ممالک میں تعارف کروانے کو اپنے لئے باعث افتخار قرار دیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .