۳۱ فروردین ۱۴۰۳ |۱۰ شوال ۱۴۴۵ | Apr 19, 2024
اسرائیلی وزیر خارجہ کا مناما دورے

حوزہ/ اسرائیلی وزیر خارجہ کے منامہ دورے کے خلاف بحرین میں احتجاج جاری ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بحرین کے لوگوں نے ایک بار پھر اسرائیلی وزیر خارجہ کے دورہ منامہ کی مخالفت کی۔ 

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،بحرین کی دارلحکومت کے جنوبی علاقے ستارہ میں درجنوں لوگوں نے صہیونی وزیر خارجہ کے بحرین کے دورے پر احتجاج کیا۔

بحرین کے لوگوں نے "هيهات منا الذلة" بحرین سے باہر نکلو، اسرائیل مردہ باد، اسلامک بحرین میں اسرائیلی سفارت خانہ نہیں کھولا گا" جیسے نعرہ لگاۓ اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی شدید مخالفت کی۔

الاحد ویب سائٹ کے مطابق، آل خلیفہ حکومت کے کارکنوں نے پرامن مظاہرین پر آنسو گیس اور پلاسٹک کی گولیاں چلائیں۔ سوشل میڈیا پر، بحرین کے لوگوں نے لکھا کہ کچھ لوگوں نے سادہ لباس میں مظاہرین پر حملہ کیا۔

بحرین کے لوگو نے جمعرات کو اسرائیلی وزیر خارجہ کے دورہ منامہ اور اسرائیل کے ساتھ تعلقات کی بحالی پر بھی احتجاج کیا۔ 

واضح رہے کہ بحرین اور متحدہ عرب امارات نے ستمبر دوہزار بیس میں امریکہ کی ٹرمپ حکومت کے دباؤ میں آکر صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کے سمجھوتے پر دستخط کئے اوراس غاصب حکومت کے ساتھ سفارتی تعلقات کا اعلان کیا تھا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .