۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
صیہونی صدر کا ترکی میں استقبال

حوزہ/ ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے صیہونی صدر اسحاق ہرزوگ کا استقبال کرکے امت مسلمہ بالخصوص اہل فلسطین کی پشت میں چھرا گھونپ دیا ہے۔قبلہ اول پر قابض اور مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم کا پہاڑ ڈھانے والی ناجائز اور غیر قانونی حکومت کے صیہونی صدر کا استقبال ایک اہسا کلنک کا ٹیکہ ہے، جو مرتے دم تک رجب طیب کی پیشانی پر باقی رہے گا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ترکی کے صدر رجب طیب اردوگان نے صیہونی صدر اسحاق ہرزوگ کا استقبال کرکے امت مسلمہ بالخصوص اہل فلسطین کی پشت میں چھرا گھونپ دیا ہے۔قبلہ اول پر قابض اور مظلوم فلسطینیوں پر ظلم و ستم کا پہاڑ ڈھانے والی ناجائز اور غیر قانونی حکومت کے صیہونی صدر کا استقبال ایک اہسا کلنک کا ٹیکہ ہے، جو مرتے دم تک رجب طیب کی پیشانی پر باقی رہے گا۔

قابل ذکر ہے کہ اسرائیلی صدر اسحاق ہرزوگ کا ترک دورہ یوکرین پر روسی حملے سے چند ہفتے قبل طے ہوا تھا۔ یہودی ریاست اور اکثریتی مسلم ملک ترکی، جو فلسطینی کاز کامبینہ حامی ہے، کے درمیان ایک دہائی سے زیادہ سفارتی تعلقات ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھے۔ کسی بھی اسرائیلی سربراہ کا 2007 کے بعد ترکی کا یہ پہلا دورہ ہے جس میں دونوں ممالک کشیدہ تعلقات کو دوبارہ مضبوط کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل اور ترکی کے درمیان تعلقات یقینی طور پر حالیہ برسوں میں اتار چڑھاؤ کا شکار رہے ہیں ۔ دو روزہ دورے کے ایجنڈے کے اہم مسائل میں ممکنہ طور پر یورپ کو گیس کی فروخت شامل ہو گی جو کہ یوکرین تنازعے کے دوران ایک فوری حل طلب مسئلے کی صورت اختیار کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ ترک اسرائیل تعلقات میں اس وقت سردمہری آگئی جب اسرائیل نے 2010 میں ترکی کے ماوی مروارا نامی جہاز پر حملہ کر کے 10 شہریوں کو ہلاک کردیا تھا۔ جہاز غزہ میں امداد لے کر جارہا تھا اور اس نے اسرائیلی ناکہ بندی کو توڑنے کی کوشش کی تھی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .