۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۴ شوال ۱۴۴۵ | Apr 23, 2024
امریکی صدر کے مشیر نے سعودی عرب اور بحرین کا دورہ کیا

حوزہ/ عرب امارات کے بعد امریکی صدر کے مشیر نے سعودی عرب اور بحرین کا دورہ کیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،اسرائیلی وفد کے ہمراہ عرب امارات، سعودی عرب اور بحرین کا دورہ کرنے والے وائٹ ہاؤس کے مشیر اور امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر نے واضح لفظوں میں کہا کہ چند ماہ میں مزید عرب ممالک اسرائیل سے تعلقات بحال کر لیں گے۔

سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات میں ٹرمپ کے مشیر نے فلسطین اسرائیل مذاکرات کی بحالی پر گفتگو کی۔ جبکہ امیر قطر شیخ تمیم بن حمد آل ثانی کا وائٹ ہاؤس کے مشیر اور امریکی صدر ٹرمپ کے داماد جیرڈ کشنر سے ملاقات میں کہنا تھا کہ قطر 2002ء کے عرب امن تجاویز کے مسودے پر قائم ہے۔ قطر نے اسرائیل سے تعلقات کے لیے مقبوضہ بیت المقدس دارالحکومت کے ساتھ فلسطینی ریاست کے قیام کو لازمی قرار دیا ہے۔

ٹرمپ کے داماد اور مشیر سے ملاقات میں قطر کے بادشاہ شیخ تمیم کا یہ بیان ایسے عالم میں سامنے آیا ہے جب حال ہی میں متحدہ عرب امارات نے امریکہ کی ثالثی کے بعد صیہونی حکومت کے ساتھ تعلقات کو عام کرتے ہوئے قیامِ امن کے نام پر ایک معاہدے پر دستخط کر دئے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .