۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
سعودی عرب سمیت 6 ملکوں نے ٹرمپ کے ہوٹل پر 7 لاکھ ڈالر لگا دئے

حوزہ/ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب سمیت چھ ملکوں نے لاکھوں ڈالر خرچ کر ڈالے۔ لیکن ہاتھ کچھ بھی نہ آیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب سمیت چھ ملکوں نے لاکھوں ڈالر خرچ کر ڈالے۔ لیکن ہاتھ کچھ بھی نہ آیا۔

امریکی خبر رساں ادارے سی این این نے اپنی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ سعودی عرب سمیت 6 ممالک نے گزشتہ برسوں میں واشنگٹن کی پالیسیوں پر اثر انداز ہونے کے مقصد سے ٹرمپ کے ہوٹل (جواخانہ) میں 7 لاکھ ڈالر سے زائد خرچ کیے ہیں۔

سعودی عرب سمیت 6 ملکوں نے ٹرمپ کے جواخانہ پر 7 لاکھ ڈالر لگا دئے

امریکی نیوز چینل سی این این کے مطابق سعودی عرب، قطر اور متحدہ عرب امارات سمیت چھ ممالک نے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ہوٹل کو 7 لاکھ ڈالر سے زائد کی رقم ادا کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ ٹرمپ کے اقتدار میں آنے کے پہلے دو برسوں کے دوران ان ممالک نے یہ پیسے خرچ کیے تھے۔

سی این این نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ نئے حاصل شدہ دستاویزات سے ظاہر ہوتا ہے کہ ان ممالک نے ایک بے مثال عمل کے تحت سابق امریکی صدر کے زیر کنٹرول اور مالکانہ حق والی کمپنیوں کو براہ راست ادائیگی کی ہے۔

سعودی عرب سمیت 6 ملکوں نے ٹرمپ کے جواخانہ پر 7 لاکھ ڈالر لگا دئے

سی این این کی رپورٹ کے مطابق،یہ چھ ممالک چین، سعودی عرب، قطر، ترکی، ملائیشیا اور متحدہ عرب امارات ہیں۔اس نیٹ ورک کے مطابق ٹرمپ ہوٹل پر ملائیشیا نے 250,000 ڈالر، قطر نے 280,000 ڈالر، سعودی عرب نے 90,000 ڈالر اور متحدہ عرب امارات نے 74,000 ڈالر سے زیادہ خرچ کئے ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .