حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، عراقی تجزیہ نگار احمد عبدالسادہ نے اپنے ایک ٹوئیٹر بیان میں لکھا ہے کہ آل سعود، آل نہیان، آل خلیفہ اور داعشیوں کو امریکہ کے موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست اور وائٹ ہاؤس سے اس کے اخراج پر سخت صدمہ ہوا ہے اور جو بائیڈن کی کامیابی پر سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی بادشاہت کھٹائی میں پڑ جانے کا خطرہ لاحق ہے۔
عراقی تجزیہ نگار کے مطابق امریکی انتخابات میں ڈونلڈ ٹرمپ کی شکست کے بعد سے ہی ٹرمپ کے حامی عرب ممالک سعودی عرب، امارات اور بحرین کے خیمہ میں غم کی گھٹا چھا گئ ہے۔
اس نے کہا کہ آل سعود، آل نہیان ، آل خلیفہ اور داعشیوں کے خیمہ میں غم کی فضا چھائی ہوئی ہے عبدالسادہ کے مطابق متحدہ عرب امارات اوربحرین کے اسرائيل کے ساتھ سفارتی تعلقات بھی ٹرمپ کو کامیابی سے ہمکنار نہیں کرسکے۔
عبدالسادہ کا کہنا ہے کہ ٹرمپ کی شکست کے نتیجے میں سعودی عرب کے ولی عہد محمد بن سلمان کی بادشاہت کھٹائی میں پڑ جائے گی جبکہ سابق ولی عہد محمد بن نائف کی بادشاہت کے آثار نمایاں ہوگئے ہیں اور امریکہ میں تبدیلی کے ساتھ سعودی عرب میں بھی بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما ہوگی۔