حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،آج صبح سے قبیلہ بنی اسد اور دیگر عراقی قبائل سے تعلق رکھنے والے لاکھوں عزادار کربلا پہنچ گئے تھے اور ماتمی جلوسوں کی شکل میں امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی خدمت میں پرسہ پیش کرنے کے لیے سارا دن آتے رہے اور اس وقت ان جلوسوں کی آمد کا سلسلہ اختتام پذیر ہو گیا ہے۔
واضح رہے روضہ مبارک حضرت عباس(ع) نے اس تاریخی جلوس عزاء اور یوم دفن کے احیاء کے سلسلہ میں وسیع پیمانے پر انتظامات کیے تھے۔
علامہ مجلسی اپنی کتاب بحار الانوار میں لکھتے ہیں: تیرہ محرم 61ہجری کو بنی اسد کی خواتین دریائے فرات سے پانی لینے آئيں تو انھوں نے زمین پر بہت سے لاشے بکھرے ہوئے دیکھے کہ جن کے جسموں سے تازہ خون بہہ ایسے رہا تھا کہ گویا انھیں آج ہی شہید کیا گیا ہے، خواتین یہ منظر دیکھ کر روتی ہوئيں واپس اپنے قبیلے والوں کے پاس گئيں اور ان سے کہا: تم یہاں اپنے گھروں میں بیٹھے ہو اور رسول خدا(ص) کے بیٹے امام حسین(ع) اور اس کے اہل و عیال اور ساتھیوں کو ریت پہ قربانی کے جانوروں کی طرح ذبح کر دیا گیا ہے، جب تم رسول خدا(ص)، امیرالمومنین(ع) اور حضرت فاطمہ(ع) کی بارگاہ میں حاضر ہو گے تو ان کے سامنے کیا عذر پیش کرو گے؟ اگرچہ تم نے امام حسین(ع) کی مدد ونصرت کا موقع کھو دیا ہے لیکن ابھی اٹھو اور جا کر ان پاک وپاکیزہ لاشوں کو دفن کرو، اگر تم نے ان کو دفن نہ کیا تو ہم خواتین خود جا کر ان کے دفن کے کام کو سرانجام دیں گی، اس کے بعد بنی اسد کے مرد ان پاک طاہر لاشوں کو دفن کرنے کے لیے آ گئے لیکن ان کو یہ معلوم نہ تھا کہ کون سا لاشہ کس کا ہے؟
یہ لوگ اسی شش و پنج میں کھڑے تھے کہ ان کے پاس ایک گھوڑا سوار نمودار ہوا کہ جو روتے ہوئے انھیں کہہ رہا تھا میں تمہاری ان لاشوں کے بارے میں رہنمائی کرتا ہوں، اس کے بعد وہ اپنے گھوڑے سے اترے اور مقتولین کے پاس سے گزر کر اپنے بابا امام حسین(ع) کے لاشہ کے پاس جا کر رک گئے پھر بیٹھ کر لاشہ کو گلے لگا لیا اور اونچی آواز میں رونا اور لاشہ کے بوسے لینے شروع کر دیا اور فرمایا: اے میرے بابا آپ کے بعد ہمارا کرب و الم بہت لمبا ہو گیا ہے۔۔۔ اے بابا آپ کے بعد ہمارا حزن وغم بہت طولانی ہو گیا ہے۔۔۔ پھر امام زین العابدین(ع) اپنے بابا کی قبر والی جگہ آئے اور وہاں سے تھوڑی سی مٹی اٹھائی تو پہلے سے ایک بنی بنائی قبر ظاہر ہو گئی، اس کے بعد امام زین العابدین(ع) نے اپنے بابا کے لاشہ کو تنہا ہی قبر میں رکھ دیا، امام حسین(ع) کے لاشہ کو قبر میں اتارنے میں امام زین العابدین(ع) نے بنی اسد سے مدد نہ لی اور ان سے فرمایا: میرے ساتھ میری اس سلسلہ میں مدد کرنے والے افراد موجود ہیں، امام زین العابدین(ع) نے اپنے بابا کے لاشہ کو قبر میں رکھنے کے بعد اپنا رخسار ان کے کٹے ہوئے گلے پر رکھ کر فرمایا: سعادت و خوشبختی ہے اس زمین کے لیے جس نے آپ کے جسم کو اپنے اندر سمویا، اے بابا آپ کے بعد یہ دنیا اندھیری ہو گئی ہے اور آخرت آپ کے ذریعے چمک اٹھی ہے، بابا آپ کے بعد راتیں جاگتے ہوئے گزریں گی اور حزن و غم کبھی ختم نہ ہو گا، امام زین العابدین(ع) نے اپنے بابا کو دفن کرنے کے بعد ان کی قبر پہ یہ لکھا: هذا قبر الحسين بن علي بن أبي طالب (عليه السلام)، الذي قتلوه عطشاناً غريباً.(یہ حسین بن علی بن ابی طالب کی قبر ہے کہ جس کو اپنے وطن سے دور ان لوگوں نے پیاسا قتل کر ڈالا)۔
امام حسین(ع) کو دفن کرنے کے بعد امام زین العابدین(ع) اپنے چچا حضرت عباس(ع) کے لاشہ کے پاس آئے اور انھیں اس حالت میں دیکھا کہ جس کی وجہ سے آسمان پہ ملائکہ بھی تڑپ اٹھے اور جنت کے محلات میں رہنے والی حوریں بھی رونے لگیں، امام زین العابدین(ع) اپنے چچا حضرت عباس(ع) کے لاشہ پہ گر گئے اور کٹے ہوئے گلے کو بوسہ دے کر فرمایا: اے بنی ہاشم کے چاند تیرے بعد دنیا اندھیری ہو گئی ہے اے شہادت کا درجہ پانے والے میرا آپ پہ سلام ہو اور خدا کی رحمتیں اور برکتیں آپ پہ نازل ہوں۔ اس کے بعد امام زین العابدین(ع) نے قبر بنائی اور اپنے چچا حضرت عباس(ع) کے لاشہ کو بھی اپنے بابا کی طرح تنہا دفن کیا۔
امام زین العابدین(ع) نے اپنے چچا حضرت عباس(ع) کو دفن کرنے کے بعد بنی اسد کو باقی تمام شہداء کی تدفین میں شریک کیا اور ان کو دو قبریں بنانے کا حکم دیا ایک میں امام علیہ السلام نے بنی اسد کی مدد سے بنی ہاشم کو دفن کیا اور دوسری قبر میں باقی تمام اصحاب کو دفن کیا، البتہ جناب حر(ع) کے لاشہ کو ان کے قبیلے والے عاشور کو ہی وہاں لے گئے تھے کہ جہاں آج ان کا مزار ہے۔
جب امام زین العابدین(ع) تمام لاشوں کو دفنانے کے بعد واپس جانے کے لیے گھوڑے پہ سوار ہوئے تو بنی اسد نے ان سے چمٹ گئے اور کہنے لگے: آپ کو ان ہستیوں کا واسطہ کہ جن کو آپ نے اپنے ہاتھوں سے دفن کیا ہے آپ یہ تو بتاتے جائیں آپ ہیں کون؟ تو امام علیہ السلام نے فرمایا: میں اللہ کی طرف سے تم پر حجت ہوں میں علی بن حسین(ع) ہوں۔
اس کے بعد امام زین العابدین(ع) جس طرح بااعجاز امامت کوفہ سے کربلا آئے تھے اسی طرح واپس چلے گئے اور اسیرانِ کربلا کے ساتھ مل گئے۔
حوزہ/ قبیلہ بنی اسد اور دیگر عراقی قبائل سے تعلق رکھنے والے لاکھوں عزادار کربلا پہنچ گئے تھے اور ماتمی جلوسوں کی شکل میں امام حسین علیہ السلام اور حضرت عباس علیہ السلام کی خدمت میں پرسہ پیش کرنے کے لیے سارا دن آتے رہے۔
-
میلبورن میں اطفال کربلا کے عنوان سے روزانہ آن لائن مجالس کا انعقاد
حوزہ/ مولانا سید ابولقاسم رضوی نے کہا: آج جو بچہ سوال کر سکتا ہے کل وہ دوسروں کو اپنے دین کے بارے میں جواب بھی دے سکے گا۔ والدین کے لئے ضروری ہے کہ وہ…
-
مصری صحافیوں کا صیہونیوں کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی مخالفت میں میمورنڈم پر دستخط
حوزہ/ 500 سے زیادہ مصری صحافیوں نے ایک درخواست پر دستخط کر کے مصری صحافیوں کی یونین کی کونسل سے صیہونی دشمن کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لانے کی مخالفت پر…
-
ہم نے ہمیشہ ملک کی بقاء کے لیے قربانیاں پیش کی ہیں، علامہ اشفاق واحدی
حوزہ/ شر پسند اور شدت پسند تکفیری عناصر کھلم کھلا سوشل میڈیا پر فرقہ واریت کو ہوا دے رہے ہیں، ان کو گرفتار نہ کرنا حکومت پر سوالیہ نشان ہے۔
-
عرب امارات کے ساتھ دیگر عربی ممالک کو ملانے کی کوششیں جاری
حوزہ/ عرب امارات کے بعد امریکی صدر کے مشیر نے سعودی عرب اور بحرین کا دورہ کیا ہے۔
-
پیغمبر اسلام کے توہین آمیز کارٹون کی دوبارہ اشاعت پر جمہوری چیچنیا کے مفتی کا ردعمل
حوزہ/ جمہوری چیچنیا کے مفتی نے کہا کہ پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے توہین آمیز کارٹون کی دوبارہ اشاعت پر مغربی دنیا کی اسلام اور دوسرے تمام…
-
پاکستان میں موجودہ فرقہ وارانہ لہر کے پیچھے اسرائیلی اور سعودی ایجنٹ کارفرما ہیں، علامہ اشفاق وحیدی
حوزہ/ وطن پاکستان کی سلامتی کے لیے فرقہ واریت پھیلانے والے تکفیری سوچ کے عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانا ہو گا۔
-
صیہونیوں کی متحدہ عرب امارات کوا پنا سفارتخانہ مقبوضہ بیت المقدس میں کھولنے کی تجویز
حوزہ/ صہیونی عہدیدار نے مقبوضہ فلسطین میں متحدہ عرب امارات کا سفارت خانہ کھولنے کی جگہ کے حوالے سے تجویز پیش کرنے کے ارادے کا اعلان کیا۔
-
فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے پھر کی آنحضرت (ص) کی شان میں گستاخی
حوزہ/ فرانسیسی میگزین چارلی ہیبڈو نے پیغمبر اسلام حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے گستاخانہ خاکے دوبارہ شائع کر دئے۔
-
عراق میں برطانوی سکیورٹی کمپنی پر راکٹ حملہ
حوزہ/ گذشتہ رات نامعلوم مسلح افراد نے عراق کے دار الحکومت بغداد میں برطانوی سکیورٹی کمپنی جی فور ایس کے صدر دفتر کو نشانہ بنایا۔
-
"گردن پر گھٹنے کا منظر"، اس مرتبہ فلسطین میں غاصب صیہونی فوجیوں کیجانب سے
حوزہ/ عرب نیوز چینل الجزیرہ کیمطابق مغربی کنارے کے شہر طولکرم میں غاصب صیہونی رژیم کیجانب سے 800 مربع کلومیٹر کی فلسطینی ارازی پر صیہونی صنعتی زون کے قیام…
-
علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں عشرۂ اربعین کا انعقاد؛
کربلا ہمیں ظلم کے خلاف مقابلہ کرنے کا درس دیتا ہے، مولانا پروفیسر سید طیب رضا نقوی
حوزہ/ بیت الصلوات، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں شعبۂ نظامت (شیعہ دنیات) کی جانب سے عشرۂ اربعین کا انعقاد کیا گیا۔اس اربعین کا سلسلہ نصف صدی قبل شروع ہوا…
-
انڈونیشیاء کی فرانس اور سوئیڈن میں اسلام مخالف اقدامات کی مذمت
حوزہ/ انڈونیشین وزیر خارجہ نے مذکورہ ممالک میں اسلامو فوبیا اقدامات کی مذمت کرتے ہوئے اس مسلمانوں کے جذبات کو مجروح کرنے کے مترادف قرار دیا ہے۔
-
امریکی پولیس کے ہاتھوں ایک اور سیاہ فام امریکی کا قتل
حوزہ/ امریکہ کے واشنگٹن شہر میں پولیس نے ہتھیار لے جانے اور قانون سے فرار ہونے کے شبے میں ایک 18 سالہ سیاہ فام کو گولی مار کر ہلاک کردیا۔
-
پاکستان میں ریاستی جبر اور مقدمات کے باوجود عزاداری سید الشہداء ہر صورت جاری رہے گی، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ ہم پر عزم ہیں کہ جتنے مرضی مقدمات درج کر لیں، ریاستی جبر اور مقدمات کے باوجود عزاداری سید الشہداء ہر صورت جاری رہے گی۔
-
روس کے متعدد شہروں سے داعشی دہشتگرد گرفتار
حوزہ / روس کی پبلک سیکیورٹی سروس (ایف ایس بی) کا کہنا ہے کہ اس نے ملک کے پانچ خطوں سے دہشتگرد تنظیم داعش کے سرمایہ کاروں کو گرفتار کیا ہے۔
-
آسٹریلیا میں ہندوستانی حکومت کے خلاف مظاہرہ
حوزہ/ حجۃ الاسلام و المسلمين مولانا سيد ابوا لقاسم رضوي امام جمعہ میلبورن كي قيادت میں آسٹریلیا میں ہندوستانی حکومت کے تعصب اور عدم برداشت پر مبنی اندھے…
-
ایرانی قوم اپنے عزیز شہیدوں کی یاد ہمیشہ زندہ رکھے گی
حوزہ/ رہبر معظم انقلاب اسلامی نے فرمایا ہے کہ ایرانی عوام کبھی بھی عزیز شہداء کی یاد کو زمان گزرنے کے ساتھ فراموش نہیں کریں گے۔
-
کشمیر اور پنجاب میں حسینی عزاداروں پر تشدد قابل مذمت، علامہ قاضی نیاز نقوی
حوزہ/ ملی یکجہتی کونسل کے مرکزی نائب صدر نے کہا کہ حیرت ہے، اسلامی جمہوریہ پاکستان میں عزاداری کو چند شرپسند عناصر کو خوش کرنے کیلئے مشکل بنایا جا رہا…
-
ملک پاکستان کی بقاء کے لیے تمام مذہبی طبقات مل کر فرقہ واریت کو ناکام بنا دیں، علامہ اشفاق واحدی
علامہ اشفاق واحدی نے کہا:اس وقت محبت اخوت اور بھائی چارے کی فضاء کو قائم رکھنا ملکی حالات کا تقاضہ ہے تاکہ ملک مستحکم ہو سکے۔
-
اترا کھنڈ، امام حسین کی یاد میں پانی اور ماسک تقسیم کر کہ کربلا کے پیاسوں کو خراج عقیدت پیش کیا
حوزہ/ اترا کھنڈ کے قصبہ منگلور میں حسینی یوتھ قومی شاہراہ پر ایک کیمپ لگایا یا جہاں ضرورتمند اور دہلی ہریدوار ہائی وے سے گزر رہے ہزاروں مسافروں کو کربلا…
-
کربلا میں قبیلہ بنی اسد اور دیگر قبائل کا شہداء کربلا کے یوم دفن ماتمی جلوس
حوزہ/ 13محرم کو شہداء کربلا کی تدفین کے دن کربلا میں ظہر کے بعد عزاء بنی اسد کے نام سے ایک بہت بڑا ماتمی جلوس برآمد ہوا۔
-
رضا انڈین اسٹوڈینٹس آرگنائزیشن کی جانب سے مشہد مقدس میں مرکزی عشره محرم کا انعقاد
حوزہ/ مشہد المقدس کے عزاخانہ انصار الحجہ میں محرم کی چاند رات سے ۱۲ محرم الحرام تک عشره مجالس منعقد ہوا جس کو حجت الاسلام والمسلمین مولانا سید نجیب الحسن…
آپ کا تبصرہ