۵ آذر ۱۴۰۳ |۲۳ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 25, 2024
پانی اور ماسک تقسیم

حوزہ/ اترا کھنڈ کے قصبہ منگلور میں حسینی یوتھ  قومی شاہراہ پر ایک کیمپ لگایا یا جہاں ضرورتمند اور دہلی  ہریدوار ہائی وے سے گزر رہے ہزاروں مسافروں کو کربلا کے پیاسے مسافر اور شہیدوں کی یاد میں پانی کی بوتلیں پیش کی گئیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کورونا کی وبا کے سبب اس سال ملک بھر میں میں عزاداری پرعائد پابندیوں کے بیچ عزاداران سید الشہداء نے ملک بھر میں جگہ جگہ پرکیمپ لگا کر عوام کی خدمت کرتے ہوئے پیغام کربلا عام کرنے کی مہم کو آگے بڑھایا ۔

اسی کڑی میں اترا کھنڈ کے قصبہ منگلور میں حسینی یوتھ  قومی شاہراہ پر ایک کیمپ لگایا گیا جہاں ضرورتمند اور دہلی،ہریدوار ہائی وے سے گزر رہے ہزاروں مسافروں کو کربلا کے پیاسے مسافر اور شہیدوں کی یاد میں پانی کی بوتلیں پیش کی گئیں۔

روز عاشور صبح 9 بجے سے ہی قومی شاہراہ پر حسینی یوتھ کے جوانوں نے ہزاروں لوگوں کی خدمت میں ماسک اور پانی کی بوتلوں کے ہمراہ امام حسین سے متعلق پوسٹر تقسیم کئے۔

غور طلب بات یہ ہے کہ محرم کی پہلی تاریخ سے ہی  سوشل میڈیا، خاص طور پر ٹوئٹر پر #TheMessageOfkarbala کیمپین جاری ہے۔ 

اس پروگرام کے انعقاد میں مصطفی حسین ، رضا، شمشیر، گلشیر، شاذان، مقداد، آصف، ذوالفقار، ندیم ، جاوید، تنویر، ثقلین اور علی قیصر سمیت دیگر افراد نے اہم کردار ادا کیا۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .