۱۱ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۱ شوال ۱۴۴۵ | Apr 30, 2024
پٹیالہ

حوزہ/ مولانا محمود حسن رضوی نے کہا کہ سبیل لگانے کا اہم مقصد شہداء کربلا کی یاد کو تازہ کرنا ہے جنہوں نے شدید گرمی کے عالم میں کربلا کے میدان میں اپنی قربانیاں پیش کیں۔ جس کو زندہ رکھنے کے لیے لوگوں کو پانی پلایا گیا۔ 

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نواسۂ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام کی یاد میں ہندوستان کی ریاست پنجاب کے شہر پٹیالہ میں سبیل کا اہتمام کیا کیا جس دوران تمام مسافروں اور راہگیروں کو شربت اور پانی پلا کر انکی پیاس بجھائی گئی۔اسی موقع پر ممبئی سے تشریف لائے عشرہ مجالس کو خطاب کرنے کے لئے مولانا محمود حسن رضوی نے کہا کہ سبیل لگانے کا اہم مقصد شہداء کربلا کی یاد کو تازہ کرنا ہے جنہوں نے شدید گرمی کے عالم میں کربلا کے میدان میں اپنی قربانیاں پیش کیں۔ جس کو زندہ رکھنے کے لیے لوگوں کو پانی پلایا گیا۔

پٹیالہ میں امام حسینؑ کی یاد میں راہگیروں کو شربت پلایا گیا

انہوں نے بتایا کہ اس سبیل میں شہداء کربلا کی قربانی اور ان کی پیاس کو یاد کیا جاتا ہے۔ اور یہ سبق دیا جاتا ہے کہ حق کبھی باطل کے سامنے جھکا نہیں کرتا۔ سن 61ھ سات محرم الحرام کے روز یزیدی فوج نے کربلا کے میدان میں اُن 72 جانثاروں کا پانی بند کردیا تھا جنمیں نوجوان و ضعیف، بچے اور خواتین شامل تھے۔ جو حق کی خاطر ڈٹے رہے۔ لیکن دُشمنِ اسلام کے ہاتھ پر بیت کرنے سے صاف انکار کردیا۔ جس کو دیکھتے ہوئے یزیدی فوج کی جانب سے سات محرم سے ان کا پانی بند کر دیا گیا۔ یہاں تک کہ یزیدی فوج کو بچوں پر بھی رحم نہ آیا۔ باوجود اس کے کربلا کے اس ریگستان کی کڑکتی دھوپ میں حضرت امام حسین علیہ السلام کی قیادت میں یہ مختصر قافلہ دین محمدی کی بقاء کی خاطر ڈٹا رہا۔

پٹیالہ میں امام حسینؑ کی یاد میں راہگیروں کو شربت پلایا گیا

اس پروگرام میں پٹیالہ کے مومنین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور ان کا کہنا تھا کہ سبیل لگانا عالم انسانیت کو یہ پیغام دینا ہے کہ جو پانی بند کرتے ہیں انہیں یزیدی کہا جاتا ہے اور جو پانی پلاتے ہیں انہیں حسینی کہتے ہیں۔ کیونکہ جیو اور جینے دو کا پیغام دنیا بھر میں عام کرنا ہے۔ جس کے لیے سبیل لگا کر مسافروں کو پانی پلایا جاتا ہے۔

پٹیالہ میں امام حسینؑ کی یاد میں راہگیروں کو شربت پلایا گیا

واضح رہے کہ پانی اور شربت پلانے ساتھ ہی سبیلیں لگانے کی یہ رسم برّ صغیر میں ایک عام رسم ہے اور امام حسین علیہ السلام کے نام پر سبیلیں لگا کر آپؑ کے پیغام کو لوگوں تک پہنچایا جاتا ہے کہ کس طرح آپؑ نے انسانیت کو زندہ رکھا اور اس راہ میں قربانیاں پیش کیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .