۲۳ شهریور ۱۴۰۳ |۹ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 13, 2024
تصاویر/ تجمع بزرگ یوم‌العباس در ارومیه

حوزہ/ حجت الاسلام امامی نے کہا: امام حسین (ع) کا ساتھ دشمنان اہل بیت (ع) کی شناخت کا سبب ہے۔ امام حسین (ع) کا دشمن صرف عمر سعد ہی نہیں تھا بلکہ جو بھی عمر سعد کی خصوصیات رکھتا ہے وہ اہل بیت (ع) کا دشمن ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی ارومیہ سے نامہ نگار کے مطابق، حجت الاسلام منصور امامی نے امام خمینی (رہ) اسکوائر ارومیہ میں "یوم العباس" کے عنوان سے منعقدہ ایک پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے کہا: زندہ ہونے کا مطلب دنیا پر اثر انداز ہونا ہے اور امام حسین علیہ السلام ہمیشہ اور تاابد زندہ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا: امام باقر علیہ السلام نے فرمایا: "إنّی لَأَعلَمُ أنَّ هذَا الحُبَّ الَّذی تُحِبّونّا لَیسَ بِشَیءٍ صَنَعتُمُوهُ، ولکِنَّ اللّه َ صَنَعَهُ"۔ یعنی "میں جانتا ہوں کہ ہمارے ساتھ تمہاری یہ محبت تمہاری اپنی بنائی ہوئی چیز نہیں ہے بلکہ یہ تو خدا کا کام ہے"۔

حجت الاسلام امامی نے کہا: امام حسین علیہ السلام کا ساتھ دشمنان اہل بیت علیہ السلام کی شناخت کا سبب ہوتا ہے۔ امام حسین علیہ السلام کا دشمن صرف عمر سعد ہی نہیں تھا بلکہ جو بھی عمر سعد کی خصوصیات رکھتا ہے وہ اہل بیت علیہ السلام کا دشمن ہے۔ آج کا عمر سعد وہ ہے جو حق و حقیقت پر اپنی آنکھیں بند کر لیتا ہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .