۱۴ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۴ شوال ۱۴۴۵ | May 3, 2024
علامہ اشفاق وحیدی

حوزہ / علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے اصحاب باوفا کی قربانیوں اور شہادت نے اسلام اور دین الٰہی کو حیات بخشی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، شیعہ علماء کونسل پاکستان اور شعبہ آسٹریلیا کے رہنما علامہ اشفاق وحیدی نے آکلینڈ نیوزی لینڈ میں المرتضی سنٹر میں عاشورہ کی مرکزی مجلس عزاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آج دین الٰہی اگر زندہ ہے تو امام حسین علیہ السلام کی لازوال قربانیوں کی وجہ سے زندہ ہے۔

علامہ اشفاق وحیدی نے کہا: عزاداری امام حسین علیہ السلام اور جلوس عزا اور مجالس کی شکل میں مقاصد امام عالی مقام کا حصول کامیابی کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا: فکر یزید کل بھی مردہ باد تھی اور آج بھی مردہ باد ہے اور قیامت تک مردہ باد رہے گی۔

امام جمعہ ملبورن نے مزید کہا: ملک پاکستان میں مجالس اور جلوسوں میں مشکلات پیدا کرنا شہریوں کے حقوق سلب کرنے کے مترادف ہے۔ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ بے گناہ عزاداروں پر قائم کردہ مقدمات فوری طور پر خارج کرے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .