اتوار 30 جولائی 2023 - 14:26
کینیڈا میں عزاداروں پر تخریب کاروں کا ناکام حملہ

حوزہ/ کینیڈا کے شہر وینکوور میں تخریب کاروں نے عزاداروں کے ساتھ لڑائی اور بحث و جدال کے ذریعہ جلوس عزا کو خراب کرنا چاہا لیکن ان کی یہ آروزو ادھوری رہ گئی اور جلوس عزا جاری و ساری رہا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، 9 محرم کے موقع پر کینیڈا کے شہر وینکوور میں حسینی عزاداروں نے ایک جلوس نکالا جس میں دنیا کے مختلف ممالک کے شیعوں نے شرکت کی، اس شاندار جلوس میں شہداء سے عقیدت رکھنے والے تقریباً تین ہزار افراد نے شرکت کی۔

جلوس کے آغاز کے بعد دسیوں انقلاب مخالف عناصر اور بہائیت کے پیروکاروں نے جلوس میں شامل عزاداروں کے لئے نازیبا الفاظ کہے اور نہایت ہی بدتمیزی کی اور عزاداروں سے ہاتھا پائی ہو گئی، یہ عناصر ماحول کو خراب کرنے کے ارادے سے جمع ہوئے تھے اور فحش الفاظ اور نعروں پر مشتمل پلے کارڈز لے کر جمع ہوئے تھے۔

انہوں نے پہلے تو عزاداتوں سے بدتمیزی کی اس کے بعد لڑائی پر اتر آئے اور اشتعال انگیز حرکتیں جیسے لعنت بھیجنا اور فحش الفاظ کا استعمال کرنے لگے، لیکن وہ فسادی جو جلوس کر بند کرنے کا ارادہ رکھتے تھے عزاداروں کی چوکسی کی وجہ سے ناکام رہ گئے اور جلوس اپنی شان کے ساتھ آگے بڑھتا رہا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .