۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
مولانا شاہد اعظمی

حوزہ / مولانا شاہد اعظمی نے کہا: تقدسات امام حسین علیہ السلام کی بے حرمتی کرنا یزیدی کردار اور حیوان صفت انسان کی علامت ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مولانا شاہد اعظمی نے گیارہ محرم الحرام 1445 ہجری بمقام سرائے میر اعظم گڑھ میں منعقد ہونے والی قدیمی جلوس کی ابتدائی تقریر میں مؤمنین کرام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: امام حسین علیہ السلام کے تقدسات پر پتھر باری اور بے حرمتی کرنا یزیدی کردار اور حیوان صفت انسان کی علامت ہے۔

انہوں نے کہا: یہ مجالس عزاء و جلوس عزاء ظلم و جور، فتنہ گری، نا انصافی اور بد امنی کے خلاف احتجاج کا نام ہے اور انصاف پسند انسان اس کی تائید کرے گا۔

انہوں نے لوگوں کو اتحاد، بھائی چارگی اور یکجہتی کے ساتھ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی خاص تاکید کرتے ہوئے کہا: تقدسات امام حسین علیہ السلام کی بے حرمتی کرنا یزیدی کردار اور حیوان صفت انسان کی علامت ہے۔

قابل ذکر ہے کہ جلوس عزاء میں تقریبا 5 ہزار سے زائد افراد بلا تفریق قوم و ملت نے ان کے اس پیغام کو سنا اور تائید کی۔ جلوس عزاء کے درمیان شبیہ تابوت و علم مبارک کی زیارت کرائی گئی۔ اس دوران پولیس پرشاشن بھی جلوس عزاء کے ہمراہ رہی اور مکمل طور پر امن و امان کے جلوس عزاء کو اختتام پزیر کیا گیا۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .