۲ آذر ۱۴۰۳ |۲۰ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 22, 2024
اٹلی

حوزہ/ حسین یا حسین کی صداؤں سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔ عَلم پرچم،شبیہات، ماتم، نوحے و مرثیہ خوانی کی صداؤں کے درمیان جلوس رواں دواں ہوا۔ اس ماتمی جلوس میں بزرگ، بچے مرد و خواتین اور نوجوان کے علاوہ ہر عمر کے افراد نے شرکت کی، تعزیہ، نوحہ خوانی علم برداری اور ماتم و آہ و بکاہ سے شہادتِ امام حسین اور اہل بیت کو یاد کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،امامیہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام اٹلی کے شہر میلان میں یوم عاشورہ کا روایتی اور تاریخی جلوس بڑے تزک و اہتمام سے برآمد ہوا۔ میلان میں شہر کے مرکزی ریلوے اسٹیشن سے جلوسِ یوم عاشورہ برآمد ہوا اور اپنے طے شدہ راستوں سے ہوتا ہوا اختتام پذیر ہوا۔ اس موقع پر ہزاروں کی تعداد میں دنیا کے مختلف ممالک کے عزادارانِ امام حسین اور یونیورسٹی کے طلبہ نے شرکت کی اور امامِ عالی مقام اور اہل بیت کی شہادت کا غم منایا اور ماتم کیا۔

یا حسین یاحسین کی صداؤں سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔ عَلم، شبیہات، ماتم، نوحے و مرثیہ خوانی کی صداؤں کے درمیان جلوس رواں دواں ہوا۔ جلوس عزا میں بزرگ، بچے مردوخواتین اور نوجوانوں سمیت ہر عمر کے افراد نے شرکت کی۔ تعزیہ، نوحہ خوانی علم برداری اور ماتم و آہ و بکاہ سے شہادتِ امام حسین اور اہل بیت کو یاد کیا اور امام مظلوم اور ان کے با وفا ساتھیوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔

عزاداران امام حسین علیہ السلام نے بعض یورپی ممالک میں حالیہ قرآن مخالف لہر اور قرآن سوزی کے شنیع اقدامات کی بھی بھر پور مذمت کی اور اس موقع پر اپنے ہاتھوں میں قرآن مجید لیکر صدائے احتجاج بلند کیا۔ جلوس کے اختتام پر مجلسِ شامِ غریباں منعقد ہوئی۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .