عاشورہ
-
روزہ عاشورہ اٹلی میں امامیہ ویلفیئر آرگنائزیشن کے زیرِ اہتمام جلوس عزاء برآمد
حوزہ/ حسین یا حسین کی صداؤں سے پورا علاقہ گونج اٹھا۔ عَلم پرچم،شبیہات، ماتم، نوحے و مرثیہ خوانی کی صداؤں کے درمیان جلوس رواں دواں ہوا۔ اس ماتمی جلوس میں بزرگ، بچے مرد و خواتین اور نوجوان کے علاوہ ہر عمر کے افراد نے شرکت کی، تعزیہ، نوحہ خوانی علم برداری اور ماتم و آہ و بکاہ سے شہادتِ امام حسین اور اہل بیت کو یاد کیا۔
-
ممبئی شہر و مضافات کےمختلف علاقے جلوس عزاداری کے دوران ’ یاحسین ، یا حسین ‘ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھے
حوزہ/ ممبئی شہر و مضافات کے مختلف علاقے عزاداری کے دوران ’ یاحسین ، یا حسین ‘ کے فلک شگاف نعروں سے گونج اٹھے ہیں۔ اس جلوس کے دوران پولیس نے الرٹ جاری کیا تھا اور جلوس کے راستوں پر سخت حفاظتی انتظامات کیے گئے تھے۔
-
حدیث روز | عاشور کے دن غم و اندوہ اور گریہ کا ثواب
حوزہ / حضرت امام رضا علیہ السلام نے ایک روایت میں عاشور کے دن غم و اندوہ اور گریہ کے ثواب کی جانب اشارہ کیا ہے۔
-
عاشورہ ایک معجزہ ہے ؛ مجمع جہانی اہل بیت (ع) کے سیکرٹری جنرل
حوزہ/ حجۃ الاسلام والمسلمین رمضانی نے ماہ محرم کی آمد کے موقع پر " عاشورہ کی معرفت" کے عنوان سے منعقد ایک اجلاس میں کہا کہ عاشورہ ایک معجزہ ہے، عاشورہ خدا کی وحدانیت اور روز قیامت پر دلیل ہے اور انسان کو خدا تک پہنچاتا ہے۔
-
دنیا کے تمام مذاہب امام علی (ع) اور امام حسین (ع) سے عشق کرتے ہیں؛ کویتی محقق
حوزہ/ کویتی محقق اور صحافی انتونی بارا نے کہا: دشمنوں نے صدیوں سے مختلف طریقوں سے ائمہ معصومین علیہم السلام کی حقیقت وجودی پر سوال اٹھانے کی کوشش کی ہے لیکن وہ اس مقصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوسکے، کیوں کہ عاشورہ ابھی بھی باقی ہے اورتمام لوگ روز عاشورہ کو آج بھی عقیدت کے ساتھ مناتے ہیں۔
-
وہ دن دور نہیں جب ایام فاطمیہ عاشور کی طرح منایا جائے گا، علامہ شیخ صادق جعفری
حوزہ/ مجلس عزا سے خطاب میں ایم ڈبلیو ایم رہنما نے کہا کہ آج مسلمان جناب سیدہ کی ذات کو آئیدیل بنالیں تو عدل و انصاف سے یہ معاشرہ پر ہوجائے گا، آج اگر ہم بی بی سیدہ (س) کے راستے پر چلتے ہیں تو خدا ہمیں فضیلتیں اور بلندی بھی عطا کرے گا۔
-
ٹک ٹاکر سے بدسلوکی کو عاشورہ پر دہشت گردی سے زیادہ سنگین واقعہ قراردینا بے حسی ہے، علامہ سبطین سبزواری
حوزہ/ ٹک ٹاکر کا اپنا فعل جیسا بھی تھا لیکن کسی کو یہ اجازت نہیں دی جاسکتی کہ وہ کسی خاتون کی عزت پر ہاتھ ڈالے اور دست درازی کرے مگر بہاولنگر میں جلوس عزا پر مسجد سے دہشت گردوں کے حملے کو نجی ٹی وی چینل پر کم واقعہ قرار دینا فیاض الحسن چوہان کی ناصبی سوچ کی عکاسی کرتا ہے۔