اتوار 6 جولائی 2025 - 17:25
قم المقدسہ میں عاشور کے دن ہندوستانی طلاب کا جلوسِ عزا برآمد

حوزہ/ حسینیہ امام صادقؑ میں مجلسِ عزا کا انعقاد ہوا جس کے بعد علمِ مبارک اور شبیہِ تابوت کے ہمراہ جلوس حرم حضرت معصومہؑ تک پہنچا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے مقدس شہر قم میں یومِ عاشورہ، 10 محرم الحرام کے موقع پر ہندوستانی طلاب کی جانب سے ایک پُرسوز جلوسِ عزا برآمد ہوا۔ جلوس سے قبل حسینیہ امام صادق علیہ السلام میں مجلسِ عزا منعقد ہوئی جس سے حجت الاسلام والمسلمین سید محمد جواد رضوی نے خطاب فرمایا۔

مجلس کے اختتام پر علمِ مبارک اور شبیہِ تابوت برآمد کی گئی۔ ہندوستانی طلاب اور عقیدت مندوں کی بڑی تعداد اس جلوسِ عزا میں شریک ہوئی۔ جلوس اپنے مخصوص راستوں سے ہوتا ہوا حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا تک پہنچا۔ اس دوران معروف نوحہ خوان حضرات سید عابد رضا نوشاد، اظہر باقر خان اور سید تمجید حسین علاوہ دوسرے طلاب نے بھی نوحہ خوانی اور عزاداری کے فرائض انجام دیے جبکہ مومنین نے والہانہ سینہ زنی کی۔

جلوسِ عزا بارگاہِ حضرت معصومہ سلام اللہ علیہا میں پہنچ کر اختتام پذیر ہوا جہاں عزاداروں نے شہدائے کربلا کی یاد میں بی بی کو تعزیت پیش کی اور اپنے ایمان و عقیدت کی تجدید کی۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha